اسپیشل افراد سمیت کوئی بھی بنیادی حق سے محروم نہیں ہوگا: مریم نواز شریف

 لاہور4 جنوری(پی پی آئی) وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا  ہے کہ سپیشل افراد کے حقوق کے تحفظ اور خودمختار ی  کے لئے دن رات کام کر رہے ہیں۔کوئی بھی بچہ، خواہ وہ کسی بھی معذوری کا شکار ہو، کسی بھی بنیادی حق سے محروم نہیں ہوگا۔ بصارت سے محروم سپیشل ہیروز کے لئے مخصوص ورلڈ بریل ڈے پر خصوصی اپنے پیغام میں وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب میں جدید ترین بریل پریس کام کررہے ہیں۔لاہور اور بہاولپور کے بریل پرنٹنگ پریس کے ذریعے صوبہ بھر میں سرکاری و نجی اداروں کو مفت بکس مہیا کی جا رہی ہیں۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ بریل پریس کی اپ گریڈیشن سے سپیشل افراد کو بین الاقوامی سٹینڈرڈ کا تعلیمی مواد بکس مہیا کرنا ممکن ہے۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ بریل سسٹم بصارت سے محروم افراد کے لئے علم و شعور کی روشنی فراہم کرنے کاموثر ذریعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال پنجاب بھر میں 3 ہزار سے زائد سپیشل بچوں کو انرول کیا گیا۔ بصارت سے محروم سٹوڈنٹس کو  15 ہزار سے زائد بریل بکس فراہم کی جا چکی ہیں۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ سپیشل طلبہ کو قرآن پاک بھی بریل میں مہیا کیا جارہا ہے۔ سپیشل طلبہ کی تعلیمی ضروریات کے پیش نظر معاون آلات فراہم کیے جا رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان کی بلائنڈ کرکٹ ٹیم ہیروز ہیں انہوں نے ملک و قوم کا نام روشن کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

سپرہائی وے پر 6 گاڑیوں میں تصادم، خاتون سمیت2 افراد جاں بحق،24زخمی

Sat Jan 4 , 2025
کراچی 4 جنوری(پی پی آئی) حیدرآباد سے کراچی آتے ہوئے سپر ہائی وے پر ٹریفک حادثہ چھ گاڑیوں میں خوفناک تصادم میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق اور چوبیس سے زائد زخمی ہوگئے۔چھیپا اور ایدھی کے امدادی کارکنوں کا کہنا ہے کہ سپر ہائی وے ڈی ایچ اے سٹی کے قریب بارش کے باعث سڑک پر پھسلن پیدا ہوجانے […]