صدر آزاد کشمیر سے ن لیگ (ن) آزادکشمیر کے سیکرٹری جنرل کی ملاقات

 اسلام آباد 7 جنوری(پی پی آئی) صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر کے سیکرٹری جنرل و سابق سینئر وزیر چوہدری طارق فاروق  نے ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں تفصیلی ملاقات کی۔ اس موقع پر صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر کے سیکرٹری جنرل و سابق سینئر وزیر چوہدری طارق فاروق نے آزادی کے بیس کیمپ سے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اْجاگر کرنے کے لئے کوششیں تیز کرنے پر اتفاق کیا۔ صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں مظلوم کشمیریوں پر مظالم کی انتہاکر دی ہے اوربھارت گزشتہ سات دہائیوں سے کشمیریوں کی نسل کشی کر رہا ہے تو ایسے حالات میں آزادی کے بیس کیمپ کی تمام سیاسی جماعتوں کو متفق و متحد ہو کر مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اور مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کو بے نقاب کرنے کے لئے جارحانہ اور موثر انداز میں اپنی آواز بلند کرنا ہو گی۔ مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر کے سیکرٹری جنرل و سابق سینئر وزیر چوہدری طارق فاروقنے صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اْجاگر کرنے کی کوششوں کو سراہا۔ اس موقع پر صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر کے سیکرٹری جنرل و سابق سینئر وزیر چوہدری طارق فاروق نے آزادکشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال پر گفتگو کی۔اس موقع پر صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر کے سیکرٹری جنرل و سابق سینئر وزیر چوہدری طارق فاروق کے درمیان باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

لورالائی میں تیز رفتار گاڑی الٹنے سے ایک شخص جاں بحق

Tue Jan 7 , 2025
 لورالائی، 07 جنوری (پی پی آئی) لورالائی کے علاقے اصغرہ میں منگل کو سڑک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق لورالائی کے علاقے اصغرہ کے قریب ہرنائی سے لورالائی جانے والی گاڑی بے قابو ہو کر  الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ لاش کی شناخت نور گل ترین ولد دوست […]