ڈیرہ غازی خان اور مری میں مدر اینڈچائلڈ اسپتال قائم کئے جائینگے، مریم اورنگزیب

لاہور8جنوری(پی پی آئی)پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ڈیرہ غازی خان اور مری میں مدر اینڈ چائلڈ اسپتال قائم کیے جائیں گے۔سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب کی زیرصدارت اجلاس ہوا۔ جس میں اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کی 6 ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ جبکہ سابقہ ادوار کے تعطل کا شکار منصوبوں کو مکمل کرنے کی حکمت عملی کا جائزہ بھی لیا گیا۔اجلاس میں لاہور چلڈرن اسپتال میں پیڈز برن سینٹر بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ مریم اورنگزیب نے تمام اسکیمیں بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی۔سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ اسکیموں پر کام کی رفتار تیز کی جائے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب میڈیکل سینٹر کے قیام کے لیے پرعزم ہیں۔ اور ٹیچنگ اسپتالوں کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ٹیچنگ اسپتالوں کے قیام سے متعلق کام جلد شروع کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان اور مری میں مدر اینڈ چائلڈ اسپتال قائم کیے جائیں گے۔ اور پنجاب میں علاج معالجے کے نظام کو جدید بنایا جائے گا۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں تاخیر کی وجوہات اور مشکلات کا جائزہ لیا گیا۔ اور اجلاس میں اندرونی پالیسی اور مانیٹرنگ یونٹ بنانے پر بھی غور کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

صدر اور وزیراعظم کا فتنہ الخوارج کیخلاف کامیاب آپریشن پرسیکیورٹی فورسزکو خراج تحسین

Wed Jan 8 , 2025
اسلام آباد8 جنوری(پی پی آئی) صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کا خیبر پختونخوا میں ا?پریشنز کے دورا ن 19 خوارج کی ہلاکت پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔صدر مملکت آصف زرداری کا کارروائی کے دوران شہید 3 بہادر جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور لانس حوالدار عباس علی، نائیک محمد نذیر اور نائیک محمد […]