عافیہ کی رہائی کیلئے ورد آیت کریمہ کا اہتمام کیا جائے: ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی اپیل

کراچی 8 جنوری(پی پی آئی) ڈاکٹر عافیہ کی جلد رہائی اور وطن واپسی کے لیے 313 مرتبہ آیت کریمہ پڑھ کر خصوصی دعاوں کا اہتمام کیا جائے۔ گلوبل عافیہ موومنٹ کی چیئرپرسن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے عافیہ موومنٹ میڈیا سیل سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ لوگ بہت بڑی تعداد میں عافیہ کی رہائی اور پٹیشن کے بارے میں تازہ ترین صورتحال سے آگاہی حاصل کرنے کیلئے رابطہ کررہے ہیں۔ میں ہر بہن اور بھائی، علمائے کرام اور ائمہ مساجد سے اپیل کرتی ہوں کہ ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کی نیت سے مساجد، مدارس اور گھروں میں آیت کریمہ کے ورد کے بعد خصوصی دعا کا اہتمام کریں کہ اللہ تعالیٰ عافیہ کی رہائی میں حائل تمام رکاوٹوں کو اس طرح ختم فرما دے کہ میں امریکہ سے عافیہ کو اپنے ساتھ واپس وطن لاسکوں۔انہوں نے کہا کہ مظلوم عافیہ کی رہائی کے لیے اگر ایک فرد 313 مرتبہ آیت کریمہ کا ورد کرے تو صرف 400 افراد سوا لاکھ مرتبہ پڑھ لیں گے۔اس طرح ایک دن میں لاکھوں مرتبہ اللہ تعالیٰ سے اس عظیم قرآنی آیت کے توسل سے عافیہ کی رہائی کی دعائیں مانگی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب یہ آیت کریمہ پڑھ کر حضرت یونس علیہ السلام نے اللہ تعالیٰ کو پکارا تھا تو اللہ تعالیٰ نے نہ صرف ان کو مچھلی کے پیٹ میں زندہ رکھا تھا بلکہ اندھیروں سے نجات عطا فرما کر اپنی قوم کی طرف واپس لوٹا دیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

معاشی ترقی کیلئے سب کیساتھ بیٹھنے کو تیار ہوں: وزیراعظم شہباز شریف

Wed Jan 8 , 2025
کراچی 8 جنوری(پی پی آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ معاشی ترقی کیلئے سب کے ساتھ مل بیٹھنے کو تیار ہوں، پاکستان کی معیشت دوبارہ اپنے قدموں پر کھڑی ہو رہی ہے۔دنیا کی دوسری بہترین کارکردگی کی حامل سٹاک ایکسچینج کا اعزاز حاصل کرنے پر پاکستان سٹاک مارکیٹ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا […]