خیر پور کے گاؤں میر محمد اجن میں دو بھائی بہن تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی، یورو، پاؤنڈ، درہم اور ریال کی قیمتوں میں اضافہ

سندھ کابینہ کا اجلاس ، صحت انشورنس اور انسداد منشیات پر اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی حلقہ مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ 2 اگست کو ہوگی

کراچی بابا بھٹ آئی لینڈ سے لاپتہ بچی کی لاش منوڑہ کچی لائن سے مل گئی

ملکی اور عالمی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

آزاد کشمیر میں سرمایہ کاری کے فروغ،معیشت کی بہتری پر غوروخوض فیصل آباد چیمبرکے ممبران اور صنعتی و کاروباری شخصیات کا دورہ آزاد کشمیر وزیراعظم آزادکشمیر تنویر الیاس سے ملاقات، یادگار تحائف اور شیلڈز سے نوازا

مظفر آباد/آزاد کشمیر(پی پی آئی)وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان کی خصوصی دعوت پر لائل پور وارئیرز کے تعاون سے فیصل آباد چیمبر آف کامرس کے ممبران، معروف صنعتی و کاروباری شخصیات نے آزاد کشمیر کا 3 روزہ دورہ کیا. پی پی آئی کے مطابق اس موقع پر وزیراعظم آزاد کشمیر نے مہمانوں کی مظفرآباد آمد پر شکریہ ادا کیا اور انہیں یادگار تحائف اور شیلڈز سے نوازا۔ کانفرنس میں وزراء ، اراکین اسمبلی، معاونین خصوصی اور سیکرٹریز سمیت دیگر اعلی سرکاری و سیاسی شخصیات بھی شریک تھیں۔