کراچی لیاری میں رہائشی عمارت کا چھجہ گیا ، جانی نقصان نہیں ہوا

یورو، پاؤنڈ، ین کی شرح تبادلہ میں معمولی اضافہ جب کہ امریکی ڈالر مستحکم

ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 24 ہزار 536 روپے کا ہوگیا

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی چاند کا عالمی دن منایا گیا

پیپلز پارٹی لاہور کا ہفتہ کو مینارِ پاکستان پر پاور شو ہوگا ،تیاریاں زوروں پر

اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد مثبت اختتام، انڈیکس 124 پوائنٹس اضافے سے بند

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

شہبازشریف نے چیلنجز کو ڈیل کیاپی ڈی ایم حکومت نے ملک دیوالیہ ہونے سے بچایا: اسحاق ڈار

کراچی 8 جنوری(پی پی آئی)وزیر خارجہ اسحاق ڈارنے کہا ہے کہ مجھے خوشی ہیکہ ہم نے ملکر 9 سال پہلے ایک پودا لگایا تھاوہ آج ایک درخت بن چکا ہے، جو 25 سالوں میں کام نہیں ہوا وہ ملکر 11 جنوری 2016 کو کیا۔ پاکستان  اسٹاک مارکیٹ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2018 میں اسٹاک مارکیٹ 100 ارب ڈالر کی تھی، 24 ویں معیشت کو 47 ویں معیشت پر لاکر کھڑا کر دیا، یہ وہ چیلنجز تھے جو پاکستان کو ڈیفالٹ کے کنارے پر لے آئے، وزیراعظم شہبازشریف اور پی ڈی ایم گورنمنٹ نے چیلنجز کو بڑی اچھی طرح ڈیل کیا۔ان کا کہنا تھا کہ 2017 میں سیاسی عدم استحکام سے معیشت کا پہیہ روکا گیا، پی ڈی ایم حکومت نے پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، وزیراعظم کی قیادت میں حکومت بھرپور محنت کر رہی ہے۔اسحاق ڈار نے کہا کہ شہبازشریف کی سربراہی میں ضرور آگے بڑھیں گے، مایوسی کی بات نہیں پاکستان جلد کھویا ہوا مقام حاصل کرے گا، آنے والے دن اور سال ضرور بہتر ہوں گے، بیرونی سرمایہ کاروں کا پاکستان پر اعتماد بڑھ رہا ہے۔