بینظیر یونیورسٹی لیاری کے سابق ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس، اکاؤنٹنٹ رشید ملاح معطل

کراچی 8 جنوری(پی پی آئی) پی اے سی نے بینظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری کے سابق ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس اور موجودہ اکاؤنٹنٹ عبدالرشید ملاح کو آڈٹ ریکارڈ فراہم نہ کرنے پر معطل کردیا۔ پی اے سی نے حراسمنٹ کیس میں مبینہ ملوث لیاری یونیورسٹی کے اکاؤنٹنٹ عبدالرشید ملاح کے واقعے کی تحقیقات کے لئے ایڈیشنل آئی جی کراچی کو ہدایت کردی۔ پی اے سی اجلاس چیئرمین نثار کھوڑو کی صدارت میں ہوا۔اجلاس میں کمیٹی کے اراکین قاسم سومرو،خرم سومرو،مخدوم فخرالزمان سمیت لیاری یونیورسٹی کے قائم وی سی امجد سراج میمن نے شرکت کی۔  اجلاس میں بینظیر بھٹو شھید یونیورسٹی لیاری کی انتظامیہ پی اے سی کو آڈٹ ریکارڈ فراہم نہیں کرسکی۔ حراسمنٹ کے کیس میں ملوث یونیورسٹی کے سابق ڈپٹی ڈاریکٹر فنانس و موجودہ اکاؤنٹنٹ عبدالرشید ملاح نے آڈٹ کے متعلق تمام ریکارڈ یونیورسٹی کو فراہم نہیں کیا ہے۔ محکمہ یونیورسٹیز اینڈ بورڈز کے ایڈیشنل سیکریٹری سھیل انور بلوچ کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی نے عبدالرشید ملاح کو حراسمنٹ میں ملوث قرار دے دیا ہے۔حراسمنٹ کیس میں ملوث اکاؤنٹنٹ عبدالرشید ملاح نے انکوائری کمیٹی کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا اور شوکاز کا بھی جواب نہیں دے رہے۔حراسمنٹ کیس میں ملوث اکاؤنٹمٹ عبدالرشید ملاح کو یونیورسٹی کی ڈپٹی ڈاریکٹر فنانس کی دی گئی چارج  واپس لے لی گئی ہے۔یونیورسٹی میں ڈپٹی ڈاریکٹر فنانس نئے آئے ہیں اس لئے آڈٹ ریکارڈ کی فراہمی کا وقت چاہئے۔سابق ڈپٹی ڈاریکٹر فنانس اور موجودہ اکاؤنٹنٹ عبدالرشید ملاح نے آڈٹ ریکارڈ لیاری یونیورسٹی کو فراہم نہ کرکے غفلت کا مظاھرہ کیا ہے۔پی اے سی چیئرمین نے آڈٹ ریکارڈ یونیورسٹی کو فراہم نہ کرنے پر لیاری یونیورسٹی کے سابقہ ڈپٹی ڈاریکٹر فنانس اور موجودہ اکاؤنٹنٹ عبدالرشید ملاح کو معطل کرنے کا حکم دے دیا۔ حراسمنٹ کیس میں مبینہ ملوث اکاؤنٹنٹ کے واقعے کی تحقیقات کے لئے ایڈینشل آئی جی کراچی کو ہدایت جاری کریں۔ پی اے سی نے حراسمنٹ کیس میں مبینہ ملوث لیاری یونیورسٹی کے اکاونٹنٹ عبدالرشید ملاح کے واقعے کے متعلق کراچی پولیس چیف کو تحقیقات کرنے کی ہدایت کردی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

حیدرآباد میں مبینہ پولیس مقابلہ ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار،ساتھی فرار

Wed Jan 8 , 2025
حیدرآباد 8 جنوری(پی پی آئی) پنیاری تھانے کی حدود میں رات گئے پولیس کا دوران پیٹرولنگ اسٹریٹ کرمنلز سے مبینہ پولیس مقابلہ ہوا ترجمان پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان سے مقابلے کے دوران دو طرفہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور مقابلہ میں ایک ڈاکو جس کی شناخت ساحل کھوکھر کے نام سے ہوئی وہ زخمی ہوگیا جبکہ […]