حیدرآباد میں مبینہ پولیس مقابلہ ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار،ساتھی فرار

حیدرآباد 8 جنوری(پی پی آئی) پنیاری تھانے کی حدود میں رات گئے پولیس کا دوران پیٹرولنگ اسٹریٹ کرمنلز سے مبینہ پولیس مقابلہ ہوا ترجمان پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان سے مقابلے کے دوران دو طرفہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور مقابلہ میں ایک ڈاکو جس کی شناخت ساحل کھوکھر کے نام سے ہوئی وہ زخمی ہوگیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا پنیاری پولیس نے گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک عدد پسٹل بمعہ ایمونیشن برآمد کرتے ہوئیملزم کو برقت طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ابتدائی تفتیش کے مطابق گرفتار و فرار ملزمان کا تعلق سرگرم اسٹریٹ کرمنلز گروہ سے ہے جو گزشتہ دنوں سرگرم ہوکر پنیاری، پھلیلی، سخی پیر و دیگر تھانہ جات کی حدود میں ڈکیتی و لوٹ مار کی وارداتوں میں ملوث تھے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

حیدرآباد، قاسم آباد اور لطیف آباد میں انسداد تجاوزات مہم شروع

Wed Jan 8 , 2025
حیدرآباد 8جنوری (پی پی آئی) ڈپٹی کمشنرحیدآباد زین العابدین میمن کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر قاسم آباد حنیف سیال، مختیارکار قاسم آباد فرحان جتوئی اوراسسٹنٹ کمشنر لطیف آباد سعود بلوچ، مختیار کار علی شیر بدرانی کی نگرانی میں قاسم آباد اور لطیف آباد میں انسداد تجاوزات کاروائی آج دوسرے روز بھی جاری رہی- ڈپٹی کمشنر حیدرآباد زین العابدین میمن […]