اسلام آبا 8 جنوری(پی پی آئی)۔ فاطمہ فرٹیلائزر نے چھٹا کسان ڈے منایاجس میں پالیسی سازوں، اسٹیک ہولڈرز اور کسانوں کو پاکستان کی معیشت میں زراعت کے اہم کردار کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے مدعوکیا گیا۔ اس تقریب میں نہ صرف کسان ڈے کاملک بھر کے کسانوں کی فلاح و بہبود اور انکی پہچان کو اجاگر کرنے والے ایک عملی پلیٹ فارم کے طور پراعتراف کیا گیا۔2019 میں شروع کسان ڈے اب ایک قومی تحریک بن چکا ہے، جسے وفاقی حکومت نے باضابطہ طور پر تسلیم کیا ہے۔ یہ دن کسانوں کی حمایت کے عزم کا ثبوت ہے۔تقریب میں وفاقی وزیر برائے فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ رانا تنویر، کسان اتحاد کے صدر خالد کھوکھر، پاکستان میں ایف اے او کی نمائندہ فلورنس رول اور شاہد نذیر نے شرکت کی۔ اسد مراد نے کہا، ”آج جب ہم چھٹا کسان ڈے منا رہے ہیں تو ہم اپنے معاشرے کے حقیقی ہیروز یعنی پاکستان کے کسانوں کو خراج تحسین پیش کررہے ہیں۔ ان کی انتھک کاوشیں ہماری معیشت اور غذائی تحفظ کی بنیاد ہیں۔ رابل سدوزئی نے کہا ہم مل کر زرعی شعبے میں پائیدار ترقی کو فروغ دینے کا عزم رکھتے ہیں۔”میجر جنرل شاہد نظیر ڈائریکٹر جنرل گرین پاکستان انیشیٹو نے کہا، ” قومی غذائی تحفظ کے لیے کسان برادری کا اہم کردار ہے”. انہوں نے مزید کہا کہ، ”پاکستان میں کم و بیش 18200 سیکور کلومیٹر کا رقبہ غیر کاشت شدہ ہے جس کی کاشت کاری کے ذریعے ہم نہ صرف اپنی قومی غذائی ضروریات کو پورا کر سکتے ہیں بلکہ کثیر زر مبادلہ بھی کما سکتے ہیں. تقریب میں وفاقی وزیر برائے فوڈ سیکیورٹی اینڈریسرچ رانا تنویر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے کہا پاکستان زرعی ملک،کسان ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔