پاکستان اسٹاک ایکس چینج اپنی تاریخ کی بلند ترین سطح پرہے۔ گورنرسندھ

کراچی 8 جنوری(پی پی آئی)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ آج پاکستان اسٹاک ایکس چینج اپنی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔وزیراعظم کے دورہ سے اسٹاک ایکس چینج میں مثبت رجحا ن مزید بڑھے گا۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے پاکستان اسٹاک ایکس چینج کی تقریب میں کیا۔ پاکستا ن اسٹاک ایکس چینج تقریب میں وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف مہمان خصوصی تھے۔تقریب میں ڈپٹی وزیراعظم اسحا ق ڈار، وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سمیت دیگر بھی شریک تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

ٹھٹھہ کے قریب سڑک حادثے میں ایک طالب علم جاں بحق

Wed Jan 8 , 2025
ٹھٹھہ، 08 جنوری (پی پی آئی) بدھ کو ٹھٹھہ کے قریب سڑک حادثے میں ایک طالب علم جاں بحق ہوگیا۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب کار نے نجی ٹی سی ایف سکول کے طالب علم کی موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔ طالب علم کی شناخت وارث سمو کے نام سے ہوئی جس کی عمر 13 سال کے قریب […]