سندھ میں ڈاکو راج،قبائلی جھگڑوں کے خلاف جماعت اسلامی کی آل پارٹیز کانفرنس آج سکھر میں ہوگی، انتظامات مکمل

سکھر11جنوری(پی پی آئی)جماعت اسلامی کی جانب سے بالائی سندھ میں بڑھتی ہوئی بدامنی، اغوا، ڈاکہ زنی، ڈاکو راج اور قبائلی جھگڑوں کے خلاف آل پارٹیز کانفرنس اتوار کو سکھر کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوگی۔جماعت اسلامی  کے صوبائی ترجمان مجاہد چناکے اعلامیہ کے مطابق سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ کی صدارت میں ہونے والی ای پی سی میں مختلف سیاسی، دینی، قوم پرست جماعتوں کے رہنما، وکلاء ، صحافی، اقلیتی برادری اور سول سوسائٹی کے نمائندے شرکت کریں گے۔ ای پی سی میں سندھ میں امن کی بحالی، ڈاکو راج اور قبائلی جھگڑوں کے خاتمے کے لیے غور و فکر کے بعد مشترکہ حکمت عملی تیار کی جائے گی۔ توقع ہے کہ یہ ای پی سی باب الاسلام سندھ میں امن کے قیام کے لیے اہم پیش رفت ثابت ہوگی۔ صوبائی رہنماؤں علامہ حزب اللہ جکرو اور زبیر حفیظ شیخ نے ای پی سی کے مقام کا دورہ کر کے انتظامات مکمل کر لیے ہیں اور اس کو حتمی شکل دی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

سردی کی شدیدلہر،پہاڑوں نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی،مزید برفباری کی پیشگوئی

Sat Jan 11 , 2025
اسلام آباد 11جنوری(پی پی آئی) ملک بھر میں سردی کی شدید لہر برقرار ہے اوربالائی علاقوں میں برفباری کے باعث پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی۔ کشمیر،مری، گلیات اور گردونواح میں بارش اور پہاڑوں پرمزید برف باری کی پیشگوئی کی گئی ہے،پنجاب کے کئی شہروں میں  بارش کا امکان ہے۔ […]