مظفر آباد 11جنوری(پی پی آئی) صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں تفصیلی ملاقات کی۔ اس موقع پر صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ آزادکشمیر تحریک آزادی کشمیر کا بیس کیمپ ہے یہاں سے مظلوم کشمیریوں کی آواز دنیا تک پہنچانے کے لئے ہمیں کمر بستہ ہو جانا چاہیے کیونکہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں آئے روز کشمیری عوام پر مظالم ڈھا رہا ہے اور کشمیری عوام کو اپنے ہی گھروں میں مقید کر رکھا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارت جعلی مقابلوں میں کشمیری نوجوانوں کو قتل کر رہا ہے اور حریت قیادت کو پابند سلاسل کیاہوا ہے۔ تو ایسے حالات میں آزادکشمیر کی تمام سیاسی جماعتوں کو متفق و متحد ہو کر مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اور مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کو بے نقاب کرنے کے لئے ملکی و عالمی سطح پرجارحانہ اور موثر انداز میں اپنی آواز بلند کرنا ہو گی۔ صدارتی سیکرٹریٹ،ایوان صدر،کشمیر ہاؤس،اسلام آبادکے اعلامیہ کے مطابق صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اورسابق وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے آزادی کے بیس کیمپ سے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اْجاگر کرنے کے لئے کوششیں تیز کرنے پر اتفاق کیا۔اس موقع پرسابق وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے صدرریاست آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی مسئلہ کشمیر کوملکی و بین الاقوامی سطح پر اْجاگر کرنے کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے دنیا کے ہر فورم پر مظلوم کشمیریوں کے حق خودارادیت کی جنگ لڑی ہے اور مودی سرکار کے انسانیت سوزاور ناپاک عزائم کا پردہ چاک کیا ہے جس پر پوری کشمیری قوم صدر ریاست آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ اس موقع پر صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اورسابق وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے آزادکشمیر کی سیاسی صورتحال پربات چیت کی۔اس موقع پر صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور سابق وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کے درمیان باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دریں اثناء صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے وزیر پاور ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن چوہدری محمد رشید اور وزیر تعمیرات عامہ چوہدری اظہر صادق کی ایوان صدر کشمیر ہاؤس میں تفصیلی ملاقات۔ اس موقع پر صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے وزرائے حکومت پر زور دیا کہ وہ مسئلہ کشمیر کو اندرون و بیرون ملک اْٹھانے کے لئے متحد ہو کر کوششیں کریں اور اس سلسلے میں تمام تر توانائیاں بروئے کار لائیں۔ اس موقع پر صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور وزیر پاور ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن چوہدری محمد رشید، وزیر تعمیرات عامہ چوہدری اظہر صادق کے درمیان آزادکشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی اور دیگر اْمور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
Next Post
رابطہ عالم اسلامی نے مسلمان ملکوں میں تعلیم نسواں کیلئے وظائف کا اعلان کردیا
Sat Jan 11 , 2025
اسلام آباد 11جنوری(پی پی آئی) رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل محمد بن عبدالکریم ال عیسیٰ نے کہا ہے کہ مسلم معاشروں میں لڑکیوں کی تعلیم کے بارے میں بین الاقوامی کانفرنس کے افتتاحی اجلاس کے دوران بین الاقوامی شراکت داری معاہدے پر دستخط کے تحت خواتین کیلئے مختلف تعلیمی وظائف متعارف کرائے جائیں گے۔انہوں نے ہفتہ کے روزاسلام آباد […]
