شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ڈاکٹرعافیہ کی رہائی کے لیے 10 لاکھ سے زائد افراد نے رحم کی پٹیشن پرآن لائن دستخط کر دیئے

کراچی (پی پی آئی) ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے امریکی صدر جو بائیڈن کو رحم کی درخواست پر دس لاکھ سے زائد افراد نے آن لائن دستخط کردیئے ہیں جس میں ہرگھنٹے بعد ہزاروں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عافیہ موومنٹ کی رہنما اور ملک کی معروف نیورو فزیشن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے عوام سے اپیل کی تھی کہ وہ سبکدوش ہونے والے امریکی صدر کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے رحم کی اپیل بھیجیں کیونکہ ہر سبکدوش ہونے والے امریکی صدر کو امریکی قانون کے مطابق قیدیوں کی سزا معاف کرنے کا اختیار حاصل ہے۔ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے دس لاکھ دستخطوں کا ہدف حاصل کرنے پر ڈاکٹر عافیہ کے حامیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ”ہم سب نے باہم مل کر عافیہ کی آزادی کے لیے دس لاکھ سے زیادہ دستخط حاصل کرلئے“۔انہوں نے کہا کہ میں عافیہ موومنٹ کے ان تمام سپورٹرز کی بے حد شکرگزار ہوں جنہوں نے عافیہ کی رہائی کے لیے دستخط کیے، لنک کو آگے شیئرکیا اور دل کی گہرائیوں سے دعائیں کی۔ آپ کی غیر متزلزل حمایت نے مجھے اور اہلخانہ کوکوششیں جاری رکھنے کا عزم بخشا ہے۔ڈاکٹر فوزیہ صدیقی مزید کہا کہ یہ سفر ابھی ختم نہیں ہوا ہے۔ہمیں عافیہ کووطن واپس لانے کے لیے ابھی بھی آپ کی مدد کی ضرورت ہے۔انہوں نے درخواست کی کہ وہ اس دستخط مہم کو 16 جنوری تک جاری رکھیں، لنک آگے شیئر کرتے رہیں اور ڈاکٹر عافیہ کی جلد رہائی کے لیے دعائیں بھی کرتے رہیں۔دعا کریں کہ آپ کی کوششیں رنگ لائیں اور ہم اس وحشیانہ ناانصافی کو ختم کرسکیں۔ مجھے یقین ہے کہ اگر ہماری درخواست صدر بائیڈن تک پہنچ جاتی ہے اوراگر کسی میں انسانیت، ہمدردی اور انصاف کاذرہ برابر بھی جذبہ موجود ہو تو وہ عافیہ کو نہیں روکے گا۔انہوں نے کہا کہ عافیہ کا کیس میرٹ کی بنیاد پر انتہائی مضبوط ہے، تاہم یہی رکاوٹ ہے۔ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے اپیل کی کہ براہ کرم میری اور عافیہ موومنٹ کی آواز کو بلند کرتے رہیں جب تک ہماری پیاری ڈاکٹر عافیہ اپنے خاندان کے پاس واپس نہیں آجاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ آئیے، ہم مل کر دعا کریں کہ ہمارا رب ہماری مدد کرے، ہماری رہنمائی فرمائے اور ظالموں کے دلوں کو نرم کردے اور صدر بائیڈن کے دل میں صحیح کام کرنے کا جذبہ پیدا فرمادے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے عافیہ صدیقی جلد رہا ہو کراپنے خاندان سے دوبارہ مل جائیں گی۔انہوں نے ایک مرتبہ پھرڈاکٹر عافیہ کے حامیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب مل کراچھائی اور برائی کے درمیان فرق کو واضح کریں گے! ان شائاللہ۔ آپ نے مجھے یہ فخر بخشا ہے کہ میں ظالموں کو بتاؤں کہ میں اکیلی نہیں ہوں بلکہ لاکھوں عظیم لوگ میرے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، جزاک اللہ خیر۔