شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

دریائے سندھ پر کئنال بنانا سندھ کے پانی کو روکنے کی سازش ہے، حلیم عادل شیخ

کراچی (پی پی آئی) پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ و سابق اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے عادل ہاؤس پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا پیپلزپارٹی 17 سالوں سے سندھ کے وسائل کو لوٹ رہی ہے پیپلزپارٹی نے عوام سے بنیادی سہولیات تک چھین رکھی ہیں اقتدار کی لالچ میں پیپلزپارٹی نے سندھ کے پانی پر ڈاکا ڈلوایا ہے سندھ کے پانی پر ہونے والے قبضے کے خلاف دریائے سندھ بچاؤ تحریک میں شامل جماعتوں کی جانب سے حیدرآباد سے نکلنے والا بیداری مارچ کامیابی سے جاری ہے ہم عوام کے بتائیں گے کس طرح پیپلزپارٹی سندھ عوام کے وسائل ہڑپ کر رہی ہے۔ حلیم عادل شیخ نے کہا سندھ میں پہلے پانی کی قلت ہے دوسری جانب پیپلزپارٹی نے سندھ کے پر ڈاکا ڈلوا دیا ہے اور اب پیپلزپارٹی عوام کو بیوقوف بنا کر خود بری زمہ نہیں کی کوشش کر رہی ہے۔ سندھ میں تعلیم، صحت، انفراسٹرکچر کی تباہی کے بعد اب پیپلزپارٹی نے سندھ کا پانی بند کرانے میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔ سندھ کے مسائل پر پی ٹی آئی عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے ہم سندھ کے پانی پر ڈاکا ڈالنے نہیں دیں گے سندھو دریاء پر نئے چھ کئنال نکلوانے میں پیپلزپارٹی اہم کردار ادا کیا ہے سندھ کی عوام پیپلزپارٹی سے حساب مانگ رہی ہے 17 سالوں میں اربوں کے بجٹ کے باجود عوام کو بنیادی سہولیات تک میسر نہیں ہیں۔ حلیم عادل شیخ نے نااہل حکمرانوں کی وجہ سے ملک مہنگائی عروج پر ہے دوسری جانب دوائیوں کی قیمتوں میں بھی تین سو فیصد اضافہ کر کے عوام پر مہنگائی کا بم گرا دیا گیا ہے، عوام ان چور حکمرانوں سے بیزار آچکی ہے بہت جلد ان چوروں کا وقت ختم ہونے والا ہے انصاف کی حکمرانی قائم ہوگی۔ حلیم عادل شیخ نے کہا پی ٹی آئی رہنماؤں پر ظلم، جبر کا پورے پاکستان کی طرح صوبہ سندھ بھی جواب مانگ رہا ہے کہ آخر گولی کیوں چلائی گئی؟ ہم آئین و قانون کے مطابق احتجاج کرتے ہیں ہم پر اتنی پابندیاں کیوں لگائی جاتی ہیں؟ عمران خان سمیت ہزاروں ورکرز کو کیوں رہا نہیں کیا جارہا؟ عمران خان عالم اسلام کے عظیم لیڈر ہیں جو اس وقت قوم کے بچوں کے مستقبل کے خاطر جیل میں قید ہیں۔ ہم نے بہت برداشت کیا ہے ہم پر ظلم کیا گیا ہم سے دہشت گردوں والا سلوک کیا گیا۔حلیم عادل شیخ نے کہا کراچی 65 فیصد ملکی 90 فیصد صوبائی ٹیکس روینیو پیدا کرتا ہے لیکن اس کے باوجود کراچی کے شہری پینے کے پانی وسمیت دیگر سہولیات سے محروم ہیں کراچی کے عوام نے پی ٹی آئی ووٹ دیکر جتوایا لیکن ایک سازش کے تحت فارم 47 کی جھوٹی بنیادی پر ہمارا مینڈیٹ چھینا گیا۔