متعدد ہلاکتوں کے بعد دریائے حب میں سرگرمیوں پر پابندی

سندھ کے گورنر کا اقتصادی فروغ اور قومی ترقی کے لیے تارکین وطن سے رابطہ

چیئرمین سینیٹ نے پاکستان-قازقستان اسٹریٹجک شراکت داری کو گہرا کرنے پر زور دیا

بڑے پیمانے پر فضلے کی برآمدگی صاف بندرگاہوں اور اقتصادی استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کو اجاگر کرتی ہے

امریکہ، ایران بحران میں پاکستان کی سفارتی اہمیت برقرار ہے: سردار مسعود خان

پاکستان نے تاریخی تعلیمی اصلاحات میں جذباتی ذہانت کو ترجیح دی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

افغان لڑکیوں کو اپنا مستقبل سنوارنے کی آزادی ہونی چاہیے، ملالہ

اسلام آباد(پی پی آئی)نوبل امن انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے کہا کہ وہ غزہ میں اسرائیل کی جانب سے عالمی قوانین اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف آواز اٹھاتی رہیں گی۔وہ آج (اتوارکو)اسلام آباد میں مسلم معاشروں میں لڑکیوں کی تعلیم چیلنجز اور مواقع کے موضوع پر دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس کے اختتامی سیشن سے خطاب کر رہی تھیں۔اُنہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ اسرائیل نے غزہ میں نوے فیصد سکولوں کو مسمار کر کے سارے تعلیمی نظام کو تباہ کر دیا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ فلسطینی بچے اپنی زندگیوں اور مستقبل سے محروم ہو گئے ہیں۔افغانستان میں لڑکیوں کی تعلیم کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے، ملالہ یوسف زئی نے کہا کہ اس کی پالیسیاں اسلامی تعلیمات کی عکاسی نہیں کرتیں۔اُنہوں نے کہا کہ افغان خواتین اور لڑکیوں کو اپنا مستقبل سنوارنے کی آزادی ہونی چاہیے اور مسلمان رہنماؤں کو اُن کے حقوق کے حوالے سے آواز بلند کرنی چاہیے۔