شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

دھند کے باعث کنٹینر کی کار کو ٹکر، ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق

 بہاولپور13جنوری(پی پی آئی) پنجاب کے ضلع بہاولپور میں احمد پور روڈ پر کنٹینر نے کار کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں کار سوار پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ دھند کے باعث پیش آیا، جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔ذرائع نے بتایا کہ کار ڈرائیو نے گاڑی اچانک اپنے گھر کے روڈ کی طرف موڑ دی تھی، جس سے پیچھے سے آنے والا کنٹینر بے کابو ہوکر کار پر الٹ گیا۔حادثے میں جانحق ہونے والوں کی شناخت 40 سالہ شازیہ زاہد، 28 سالہ سمیہ قاسم، 8 سالہ زین، 14 سالہ حسفہ اور نو سالہ ہمنہ کے نام سے ہوئی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ جاں بحق افراد کی کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔