لاہور 13جنوری(پی پی آئی) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ سرٹیفائیڈ جھوٹا، کرپٹ اور بددیانت شخص قوم کا خیر خواہ نہیں ہو سکتا، چوروں کا ٹبر احتساب سے زیادہ دیر نہیں بھاگ سکتا۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے ایک بیان میں کہا کہ کیامنی لانڈرنگ کی رقم کی بندر بانٹ کے بدلے 458 کنال زمین، 28 کروڑ نقدی اور پانچ قراط ہیرے کی انگوٹھی وصول کرنا کرپشن نہیں ہے۔ساری عمر سیاسی مخالفین پر چور ڈاکو کے الزامات لگانے والوں آج خود احتساب سے بھاگ رہے ہیں، چور کی داڑھی میں تنکا ہے اس لیے چور عدالت کے آگے آگے بھاگ رہا ہے، شوکت خانم بھی ٹرسٹ ہے القادر بھی ٹرسٹ ہے لیکن دونوں کی آڑ میں مالی فوائد کے کاروبار چل رہے ہیں۔
Next Post
سابق گورنرسندھ محمد زبیر بھی کامران ٹیسوری کے مداح نکلے
Mon Jan 13 , 2025
کراچی 13جنوری(پی پی آئی) سابق گورنر سندھ محمد زبیر بھی کامران خان ٹیسوری کے مداح نکلے۔ گورنرہاوس میں گورنرز سمٹ کے گالا ڈنرسے سابق گورنرسندھ محمد زبیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کامران خان ٹیسوری بہت اچھے کام کررہے ہیں۔گورنر اینیشیٹیوز قابل تعریف ہیں اب سوچتاہوں یہ اقدام میں نے کیوں نہیں اٹھائے۔ انہوں نے گورنرنے کہا کہ کامران […]
