عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپسی سے متعلق کیس کی سماعت24جنوری تک ملتوی

اسلام آباد 13جنوری(پی پی آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپسی سے متعلق کیس مزید سماعت 24جنوری تک ملتوی کردی۔ عدالت نے ہدایت کی کہ عافیہ صدیقی کیس سے متعلق آئندہ ہفتہ اہم ہے، وزارت خارجہ فوزیہ صدیقی سے تعاون کرے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپسی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان  کی عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی،فوزیہ صدیقی اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت پیش ہوئی جبکہ حکومت کی جانب سے کوئی وکیل پیش نہ ہوا،، عدالت نے ہدایت کی کہ وزارت خارجہ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی سے امریکا میں پاکستان سفیر کی ملاقات یقینی بنائے۔عدالت نے وزیراعظم کے بیرون ملک دوروں کی تفصیلات جمع کرانے کیلئے اگلے ہفتے تک مہلت دیدی،عافیہ صدیقی کیس کی  مزید سماعت 24جنوری تک ملتوی  کردی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

کرپٹ اور بددیانت شخص قوم کا خیر خواہ نہیں ہو سکتا: عظمیٰ بخاری

Mon Jan 13 , 2025
لاہور 13جنوری(پی پی آئی) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ سرٹیفائیڈ جھوٹا، کرپٹ اور بددیانت شخص قوم کا خیر خواہ نہیں ہو سکتا، چوروں کا ٹبر احتساب سے زیادہ دیر نہیں بھاگ سکتا۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے ایک بیان میں کہا کہ کیامنی لانڈرنگ کی رقم کی بندر بانٹ کے بدلے 458 کنال زمین، 28 […]