کراچی بنگالی پاڑہ سے 2 زخمی ڈاکو گرفتار ،شاہ لطیف میں بھائی کے ہاتھوں بھائی زخمی

کراچی اورنگی ٹاؤن اور سی ٹی او کمپاؤنڈ میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے ، 3 ڈاکو گرفتار ، ایک فرار

کراچی گلشن اقبال اور بوٹ بیسن میں فائرنگ 2 ڈاکو ایک راہگیر زخمی

نائب وزیراعظم کا فعال خارجہ پالیسی ، اقتصادی سفارت کاری کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

وفاقی وزیر سرمایہ کاری سے برطانیہ،چین فنڈ کے وفد کی ملاقات ، صنعتی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال

اوکاڑہ گجر چوک پر موٹر سائیکلوں میں تصادم ، میں 2 افراد جاں بحق ، 3 زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

جعلی مہاجر بن کرکشمیر اسمبلی میں آنے والے بہروپیوں کا صفایا ہونا چاہیے: طاہر کھوکھر

مظفرآباد13جنوری(پی پی آئی) سابق وزیر سیاحت و ٹرانسپورٹ طاہر کھوکھر نے آزاد کشمیر اسمبلی میں غیر ریاستی افراد کی موجودگی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان افراد کو فوری طور پر اسمبلی کی نشستوں سے نکال باہر کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ جعلی مہاجر بن کر اسمبلی کی نشستوں پر قابض ہیں، جو کشمیری نہیں بلکہ غیر ریاستی افراد ہیں کشمیری عوام اپنی ریاست کی سرحدوں اور حقوق کے حوالے سے کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے ہم آخری دم تک کشمیریت اور ریاست کے باشندوں کے حقوق کی حفاظت کے لئے جدوجہد کریں گے اور غیر کشمیریوں کو اسمبلی سے نکال باہر کریں گے۔انہوں نے سپریم کورٹ کے انکوائری کے حکم کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ انہیں یقین ہے کہ عدلیہ اس معاملے میں انصاف فراہم کرے گی۔ طاہر کھوکھر نے کہا کہ یہ انکوائری اس بات کی وضاحت کرے گی کہ غیر کشمیریوں نے کس طرح آزاد کشمیر اسمبلی کی نشستوں پر قبضہ کیا اور یہ کس طرح جعلی ساز ی سے جعلی باشندہ ریاست  بنا کر ٓزاد کشمیر اسمبلی پہنچے عدلیہ کا یہ فیصلہ کشمیری عوام کے لئے امید کی کرن ہے کیونکہ انہیں یقین ہے کہ عدالت غیر کشمیریوں کو اسمبلی کی نشستوں سے نکال کر انصاف فراہم کرے گی۔کشمیریوں کا یہ مطالبہ ہے کہ اسمبلی میں صرف کشمیری افراد کو نمائندگی کا حق ہے، اور غیر کشمیریوں کو ان نشستوں پر سے فارغ کیا جائے،طاہر کھوکھر نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر کو  ئی چرا  ہ گاہ نہیں ہے بلکہ ایک ریاست ہے کچھ عناصرنے ملی بھگت اور چمک کی وجہ سے جعلی باشندہ ریاست کی بنا پرآزاد کشمیراسمبلی میں پہنچے ہیں ان کا محاسبہ وقت کی ضرورت ہے تاکہ آئندہ کوئی بھی جعلی باشندہ ریاست پرایوان سمیت کسی بھی جگہ کشمیری سیٹ  پر براجمان نہ ہو، انہوں نے کہا کہ ہم نے جعلی مہاجرین ایم ایل ایز کے خلاف جدو جہد شروع کی ہے اور اور اس جدو جہد کو جاری رکھیں گے ان عناصر نے کشمیری شہریت کو بدنام کیا اور چوردروازے سے جعلی باشندہ ریاست پر آزاد کشمیر اسمبلی میں گھسے ہیں ان کو ان کے انجام تک پہنچائیں گے جنہوں نے ان کو مسلط کیا وہ بھی انجام کو پہنچیں گے۔