حد نگاہ کم ہونے پر موٹر ویز متعدد مقامات سے بند، مسافروں کو شدید مشکلات

اسلام آباد 13جنوری(پی پی آئی) ملک کے مختلف شہروں میں دھند ہی دھند کا راج رہا، حد نگاہ کم ہونے پر موٹر ویز متعدد مقامات سے بند کر دی گئی جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔موٹروے ایم3 لاہور سے رجانہ تک ٹریفک کیلئے بند کی گئی، ایم 4پر شور کوٹ سے ملتان تک داخلہ ممنوع قراردیا گیا، موٹروے ایم 5پر بھی ملتان سے روہڑی تک انٹری بند کر دی گئی، قومی شاہراہوں پر حد نگاہ کم ہونے پر ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی۔۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

جعلی مہاجر بن کرکشمیر اسمبلی میں آنے والے بہروپیوں کا صفایا ہونا چاہیے: طاہر کھوکھر

Mon Jan 13 , 2025
مظفرآباد13جنوری(پی پی آئی) سابق وزیر سیاحت و ٹرانسپورٹ طاہر کھوکھر نے آزاد کشمیر اسمبلی میں غیر ریاستی افراد کی موجودگی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان افراد کو فوری طور پر اسمبلی کی نشستوں سے نکال باہر کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ جعلی مہاجر بن کر اسمبلی کی نشستوں پر قابض ہیں، جو کشمیری نہیں […]