لاہور 13جنوری(پی پی آئی) پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ عمران خان ڈیل پر یقین نہیں رکھتے،القادر ٹرسٹ کیس کا فیصلہ ایک بار پھر موخر کر دیا گیا ہے جس سے واضح ہے عمران خان کی طرف سے نہ ڈیل مل رہی ہے اور نہ ڈھیل مل رہی ہے،بہتر یہی ہے کہ عمران خان کو انصاف دیا جائے اور قوم کے لیڈر کو باعزت بری کیا جائے۔ ایکس پر جاری اپنے بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ عمران خان کو اس لئے پابند سلاسل رکھا گیا ہے کہ انہوں نے قوم کو شعور کیوں دیا، ملک و آئین و قانون کے مطابق چلانے کی بات کیوں کی، غریبوں کے لئے شوکت خانم کینسر ہسپتال کیوں قائم کیا، تعلیم کے لئے نمل جیسا ادارہ کیوں بنایا،سیرت النبی پڑھانے کے لئے کیوں یونیورسٹی کے قیام کے لئے پیشرفت کی۔انہوں نے مزید کہا کہ اڈیالہ جیل میں ہماری بانی پی ٹی عمران خان کے ہمراہ پیشی تھی لیکن بوگس مقدمے کے فیصلے کی طرح اس پیشی کو بھی آگے کر دیا گیا،ہمارا لیڈر ہر مشکل کے باوجود جیل میں ڈٹ کے کھڑا ہے اور انشااللہ قوم بھی نہیں لڑکھڑائے گی اور قوم ہر قربانی کے لیے تیار ہے،وہ وقت دور نہیں جب خان صاحب ہمارے درمیان ہوں گے۔
Next Post
ناروے کی حکومت اور پارلیمنٹ مسئلہ کشمیر پر ثالثی میں اپنا کردار ادا کرے،بیرسٹر سلطان محمود چوہدری
Mon Jan 13 , 2025
مظفر آباد 13جنوری(پی پی آئی) صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ ناروے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کے لئے اپنا کردار ادا کرے کیونکہ ناروے کے پاکستان اور بھارت دونوں سے یکساں اور دوستانہ تعلقات ہیں۔ جبکہ اوسلو ایکارڈ بھی ناروے میں ہوا تھا اسی طرح ناروے مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی […]
