کراچی بنگالی پاڑہ سے 2 زخمی ڈاکو گرفتار ،شاہ لطیف میں بھائی کے ہاتھوں بھائی زخمی

کراچی اورنگی ٹاؤن اور سی ٹی او کمپاؤنڈ میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے ، 3 ڈاکو گرفتار ، ایک فرار

کراچی گلشن اقبال اور بوٹ بیسن میں فائرنگ 2 ڈاکو ایک راہگیر زخمی

نائب وزیراعظم کا فعال خارجہ پالیسی ، اقتصادی سفارت کاری کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

وفاقی وزیر سرمایہ کاری سے برطانیہ،چین فنڈ کے وفد کی ملاقات ، صنعتی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال

اوکاڑہ گجر چوک پر موٹر سائیکلوں میں تصادم ، میں 2 افراد جاں بحق ، 3 زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ناروے کی حکومت اور پارلیمنٹ مسئلہ کشمیر پر ثالثی میں اپنا کردار ادا کرے،بیرسٹر سلطان محمود چوہدری

مظفر آباد 13جنوری(پی پی آئی) صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ ناروے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کے لئے اپنا کردار ادا کرے کیونکہ ناروے کے پاکستان اور بھارت دونوں سے یکساں اور دوستانہ تعلقات ہیں۔ جبکہ اوسلو ایکارڈ بھی ناروے میں ہوا تھا اسی طرح ناروے مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی پامالی بند کرانے کے لئے بھی اپنا کردار ادا کرے کیونکہ ناروے کا انسانی حقوق پر بہترین ٹریک ریکارڈ ہے لہذا ناروے انٹرنیشنل کمیونٹی کے ساتھ مل کر مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنی کوششیں کرے جبکہ اس سلسلے میں ناروے کی حکومت اور پارلیمنٹ بھی اپنا کردار ادا کرے۔ کشمیری عوام ایک طویل عرصے سے اپنی آزادی کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں لہذا ناروے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کو اْن کا حق خودارادیت دلوانے کے لئے اپنا رول ادا کرے۔صدارتی سیکرٹریٹ،ایوان صدر،کشمیر ہاؤس،اسلام آبادکے اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے ناروے کے سابق وزیر اعظم کجل میگنے بونڈویک سے ایک تفصیلی ملاقات میں کیا۔ اس موقع پرملاقات میں ناروے کے پاکستان میں تعینات سفیرپرالبرٹ الساس، ناروے پارلیمنٹ کے سابق ممبر پاکستانی نڑاد عامر جاوید شیخ اور دیگر  بھی موجود تھے۔ اس موقع پر صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے ناروے کے وفد کو مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی۔صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ میں نے بار ہا نارویجن پارلیمنٹ میں جا کر مسئلہ کشمیر پر نارویجن ممبران پارلیمنٹ کو مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی طرف سے جاری انسانی حقوق کی پامالی کے بارے میں آگاہ کیا اور میں آئندہ بھی سفارتی سطح پرمسئلہ کشمیر کے حل اور مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم انٹرنیشنل کمیونٹی کے سامنے لاؤں گا۔۔صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مزید کہا کہ بھارت دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت نہیں بلکہ سب سے بڑی آمریت ہے جو کہ نہ صرف مقبوضہ کشمیر بلکہ خود بھارت میں بھی اقلیتوں پر مظالم کے پہاڑ ڈھا رہا ہے۔ لہذا انٹرنیشنل کمیونٹی بھارت پر پابندیاں عائد کرے۔۔ اس موقع پر ناروے کے سابق وزیر اعظم کجل میگنے بونڈویک نے صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو ناروے کے دورے کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کر لی اور تاریخ کا تعین جلد کیا جائے گا۔