سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بلوچستان میں سلیمانی مارخور کے غیر قانونی شکار پر3 ملزمان گرفتار

کوئٹہ، 13 جنوری (پی پی آئی) بلوچستان میں سلیمانی مارخور کے غیر قانونی شکار پر3 ملزمان گرفتار کئے گئے ہیں یہ بات سیکرٹری جنگلات و جنگلی حیات محکمہ بلوچستان نور احمد پیرکانی نے  پیر کے روز وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتائی، وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا  کہ بلوچستان میں نایاب پرندوں اور جانوروں کے بے دریغ شکار نے اسے معدومیت کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ جنگلات و جنگلی حیات بلوچستان کی جنگلی حیات کے تحفظ اور اوورہالنگ کے حوالے سے پیش رفت کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کے بعض علاقوں میں نایاب پرندوں کے شکار کی اطلاعات ہیں۔ انہوں نے نایاب پرندوں اور جانوروں کے شکار پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ کمیونٹی مانیٹرنگ کے لیے قبائلی عمائدین اور مقامی قبائل پر مشتمل کمیٹی تشکیل دیں اور غیر قانونی شکار میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ محفوظ علاقوں کے لیے بین الاقوامی فنڈز کی بحالی اور موسمیاتی تبدیلی کے معاملات متعلقہ وفاقی وزارت کے حکام کے ساتھ اٹھائے جائیں گے۔