کراچی بنگالی پاڑہ سے 2 زخمی ڈاکو گرفتار ،شاہ لطیف میں بھائی کے ہاتھوں بھائی زخمی

کراچی اورنگی ٹاؤن اور سی ٹی او کمپاؤنڈ میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے ، 3 ڈاکو گرفتار ، ایک فرار

کراچی گلشن اقبال اور بوٹ بیسن میں فائرنگ 2 ڈاکو ایک راہگیر زخمی

نائب وزیراعظم کا فعال خارجہ پالیسی ، اقتصادی سفارت کاری کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

وفاقی وزیر سرمایہ کاری سے برطانیہ،چین فنڈ کے وفد کی ملاقات ، صنعتی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال

اوکاڑہ گجر چوک پر موٹر سائیکلوں میں تصادم ، میں 2 افراد جاں بحق ، 3 زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

نوجوان قیادت ملک کی ضرورت، اگلے وزیرِ اعظم بلاو ل ہونگے: گورنر پنجاب

اٹک 13جنوری(پی پی آئی) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ ملک کو نوجوان قیادت کی ضرورت ہے، بلاول بھٹو ملک کے اگلے وزیرِ اعظم ہوں گے۔گورنر ہاوس پنجاب کے اعلامیہ کے مطابق اٹک میں خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو غریب اور متوسط طبقے کے حقوق کے لیے آواز اٹھاتی ہے،پیپلز پارٹی ہمیشہ عوامی فلاح و بہبود اور خدمت کو ترجیح دیتی ہے،انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن سے اتحاد بھی ملکی استحکام اور ترقی کی خاطر کیا، سیاست صرف عزت اور عوام کی خدمت کے لیے کی ہے۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا یہ بھی کہنا ہے کہ کسی غریب کے ساتھ ظلم اور نا انصافی ہوئی تو اس کے ساتھ کھڑا ہوں گا۔