کراچی بنگالی پاڑہ سے 2 زخمی ڈاکو گرفتار ،شاہ لطیف میں بھائی کے ہاتھوں بھائی زخمی

کراچی اورنگی ٹاؤن اور سی ٹی او کمپاؤنڈ میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے ، 3 ڈاکو گرفتار ، ایک فرار

کراچی گلشن اقبال اور بوٹ بیسن میں فائرنگ 2 ڈاکو ایک راہگیر زخمی

نائب وزیراعظم کا فعال خارجہ پالیسی ، اقتصادی سفارت کاری کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

وفاقی وزیر سرمایہ کاری سے برطانیہ،چین فنڈ کے وفد کی ملاقات ، صنعتی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال

اوکاڑہ گجر چوک پر موٹر سائیکلوں میں تصادم ، میں 2 افراد جاں بحق ، 3 زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

گمبٹ میں کرمنل ریکارڈ آفس کا افتتاح،تمام ملزمان کا ریکارڈ آن لائن فراہم

خیرپور13جنوری(پی پی آئی)ایس ایس پی خیرپور توحید الرحمان میمن نے  پیر کے روز سب ڈویژن گمبٹ میں کرمنل ریکارڈ  آفس  کا افتتاح کیا۔اس موقع پر ڈی ایس پی سٹی فراز احمد میتلو اور ایس ایچ او تھانہ گمبٹ ذوالفقار علی چاچڑ  بھی موجود تھے اس سسٹم کے تحت تمام تھانوں کو کرمنل کا ریکارڈ با آسانی مل سکے گا. تمام ملزمان کا ریکارڈ آن لائن موجود ہوگا، اور ملزم کسی  بھی صورت قانون  کی گرفت سے بچ نہیں سکے گا۔ نیز ملزم کو فنگر پرنٹ کرانے کے لئے اب خیرپور آفس لانے کی ضرورت نہیں  پڑے گی،  سب ڈویژن گمبٹ میں پیر کے روز سے سی آر او کی سہولت فراہم کردی گئی ہے، ایس ایس پی خیرپور توحید الرحمان میمن  نے بتایا کہ ضلعی سطح پر کرمنل ریکارڈ سسٹم تک تمام متعلقہ تھانوں کورسائی دی جا رہی ہے   نیزجلدہی ضلع  کے  دیگرسب ڈویژنوں  بھی سی آر او آفس قائم کئے جائیں گے۔