خیبر پختونخوا میں جنگلات کے مالکان کی جرگہ منعقد؛ وزیر اعلیٰ کے مشیر کی شرکت

جنوبی افریقہ میں پاکستانیوں کی ہلاکتیں؛ پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کا اظہار افسوس

جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی بورڈ آف گورنرز کا اجلاس منعقد؛ کلیدی فیصلے کیے گئے

وزیر داخلہ نے منصورہ میں جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم سے اہم ملاقات کی؛ قومی اہمیت کے مسائل پر تبادلہ خیال

بلوچستان ویمن ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ کے تحت صنفی بنیاد پر تشدد اور کم عمری کی شادی جیسے مسائل پر ‘صوبائی میڈیا فیلوشپ پروگرام’ کا آغاز

اوپن مارکیٹ میں ڈالر سمیت بڑی کرنسیوں کی قدر میں معمولی اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

خواتین کا قائدانہ کردار حوصلہ افزابات ہے:وزیر اطلاعات

اسلام آباد25جنوری (پی پی آئی)وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ خواتین کا قائدانہ کردار ادا کرنا حوصلہ افزابات ہے۔انہوں نے ہفتہ کے روز اسلام آباد میں لندن یونیورسٹی کے فارغ التحصیل طلباکی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا کہ خواتین اب تمام شعبوں میں قیادت کر رہی ہیں۔وزیر اطلاعات نے پاکستان میں خصوصاً قانونی تعلیم کا معیار بلند کرنے میں قابل قدر خدمات پر لندن یونیورسٹی کو خصوصی خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ لندن یونیورسٹی سے گریجویشن کرنے والوں نے معاشرے میں بالخصوص اور پاکستان میں بالعموم زبردست کردار ادا کیا ہے۔سپریم کورٹ کی جج جسٹس عائشہ ملک نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ ملک قوم کی طاقت اس کے تعلیم یافتہ عوام ہوتے ہیں جو قانون کا احترام کرے انہیں اپنے حقوق کا ادراک ہو اور وہ جمہوری عمل پر کاربند رہیں۔