حکومت پاکستان نے سال گزشتہ فریضہ حج ادا کرنیوالے

اسلام آباد25جنوری (پی پی آئی)حکومت پاکستان نے گزشتہ سال فریضہ حج ادا کرنے والے عازمین کے 40 ہزار روپے واپس کرنے کا اعلان کردیا۔ وفاقی وزیر مذہبی امور چوہدری سالک نے کہا  ہے کہ رقوم کی واپسی کیٹگری کیحساب سیہوگی،ساتھ ہی بتایاکہ اس سال عازمین کو اتنے ہی پیسوں میں زیادہ سہولتیں دیں گے،اندازے کیمطابق ہرحاجی کو 40 ہزار روپے تک واپس ملیں گے، اس سال پرانی قیمت پر ہی منیٰ میں عازمین کو اضافی سہولتیں دیں گے۔ مزید پڑھیں:اسلامی نظریاتی کونسل کے 4 اراکین کی تعیناتی کی منظوری وفاقی وزیر نے مزیدکہا اس سال حج  کے دوران عازمین کو تین وقت کا کھانا دیا جائے گا،گزشتہ برس منی میں روم کولر تھیاس سال ایئرکنڈیشنڈ دیا جائے گا،گزشتہ برس حجاج نیمنی میں کپڑوں کے خیموں میں قیام کیا تھا،منیٰ میں اس سال جپسم کے بنے خیمے حجاج کو فراہم کریں گے،سب سے بڑی سہولت روڈ ٹو مکہ کی ہوگی،عازمین کی امیگریشن پاکستان میں،سامان سعودی ہوٹل میں ہی ملے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

سندھ سرمایہ کاری کیلئے بے پناہ مواقع اور پرکشش حیثیت رکھتا ہے:گورنرسندھ

Sat Jan 25 , 2025
کراچی25جنوری (پی پی آئی) گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے قطر کے قونصل جنرل نے قطر کے معروف سرمایہ کار عبدالعزیز مبارک کے ہمراہ گورنر ہاوس میں ملاقات کی۔ قطری سرمایہ کار نے صوبہ کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور سرمایہ کاری کے مواقع کو عملی […]