پاکستان نے عالمی عدم استحکام کے درمیان فوری زرعی خوراک کی تبدیلی پر زور دیا

بلوچستان میں جان لیوا شاہراہوں کے حادثات سے نمٹنے کے لیے ٹریکر سسٹم کا نفاذ

پولیس نے منشیات اور اسلحے کی بڑی کھیپ پکڑ لی، 14 ملزمان گرفتار

کراچی کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے 68 ارب روپے مختص

سندھ حکومت کا بڑے امدادی پیکیج کا اعلان، گل پلازہ متاثرین میں ابتدائی چیک تقسیم

گورنر سندھ نے دہشت گردی کے خلاف کامیابیوں پر فورسز کو سراہا، بچے کی شہادت پر دکھ کا اظہار کیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تلاش کریں

آل سندھ بلوچستان کرکٹ ٹورنامنٹ میں 4میچز کا فیصلہ حیدرآباد،کوئٹہ،دادو دیگر شہروں کی ٹیموں میں دلچسپ مقابلے،شائقین کا شوق دیدنی وحدت گرین کلب، کوئٹہ ٹائٹنز کلب، برادرز کلب دادو اور مارکرکلب کوئٹہ فتح یاب

کراچی( پی پی آئی) محکمہ کھیل کے زیر اہتمام سندھ بلوچستان کرکٹ ٹورنامنٹ دو شہروں میں کامیابی کے ساتھ جاری ہے، وحدت گرین کرکٹ کلب،کوئٹہ ٹائٹنز کلب،برادر کلب دادو مارکر کلب کوئٹہ نے اپنے اپنے میچز جیت لئے،تفصیلات کے مطابق محکمہ کھیل حکومت بلوچستان کے زیراہتمام بلوچستان سندھ کرکٹ ٹورنامنٹ سبی اور حب چوکی میں کامیابی کے ساتھ جاری ہے دوسرے روز دونوں مقامات پر 8 ٹیموں کے درمیان 4 میچز کھیلے گئے، پہلا میچ حب چوکی میں فضل الرحمان کرکٹ کلب حیدرآباد اور ٹائٹنز کرکٹ کلب کوئٹہ کے درمیان کھلا گیا،حیدرآباد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ اوورز میں 123 رنز بناکر 124 رنز کا ٹارگٹ دیا،جن میں میر سم کے سب سے زیادہ 36 رنز سکور شامل تھے جبکہ فرید احمد اور احسان نے تین تین کھلاڑیوں کو پولین کی راہ دیکھائی،ٹائٹنز کرکٹ کلب نے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے اوپنرز کی شاندار بیٹنگ کی بدولت ہدف 12 ویں اوور کی پہلی گیند پر ایک وکٹ کی نقصان پر حاصل کرلیا،جن میں جہانگیز خان کے جارحانہ 77 رنز اور جاوید کہ 31 رنز شامل تھے حیدرآباد کی جانب سے واحد وکٹ محمد عمر نے حاصل کیا،جہانگیر خان کو شاندار بیٹنگ کی بدولت مین آف دی میچ قرار دیا گیا،اور محکمہ کھیل کی جانب سے پانچ ہزار روپے نقد انعام دیا گیا،دوسرا میچ دادو برادر سندھ اور تربت کے درمیان کھیلا گیا، دادو نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، اور مقررہ اوورز میں پانچ وکٹس کے نقصان پر 232 رنز سکور کئے،تربت کے ٹیم نے ہدف کے تعاقب میں مقررہ 20 اوور میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز سکور بنا سکے،اس طرح میچ دادو سندھ کے نام پر رہا،دادو کے فرمان علی مین آف دی میچ قرار پائے،سبی میں پہلا میچ وحدت گرین کرکٹ کلب اور شکار پور کے درمیان کھیلا گیا،شکار پور نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت نہ ہوسکااور 20 ویں اوور میں تمام ٹیم 103 رنز بناکر آل آوٹ ہوگئے،عبدالسلام نے 4 کھلاڑیوں کو پولین کی راہ دیکھائی، ہدف کے تعاقب میں 19.4 اورز میں وحدت گرین نے 7 وکٹوں کے نقصان پر میچ جیت لیا,وحدت گرین کے عبدالسلام مین آف دی میچ قرار پائے،اور محکمہ کھیل کی جانب سے نقد رقم دیا گیا،سبی میں دوسرا اور دن کا آخری چوتھا میچ مارکر کلب کوئٹہ اور سکھر کے درمیان کھیلا گیا,مارکر کلب سکھر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا،اور مقررہ اوورز میں بسم اللہ خان کے شاندار گیارہ چوکے اور دو چھکوں کے مدد سے 77 رنز اور حنان کے 65 رنز کے اننگز کے بدولت 201 رنز بنائے،سکھر کرکٹ کلب نے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ کا آغاز کیا اور شروعات میں ہی ٹیم لڑکھڑا گئی اوریکے بعد دیگرے وکٹس گرتے گئے 114 رنز پر تمام ٹیم آل ہوگیا، مارکر کرکٹ کلب کی جانب سے عرفان آغا نے 4 کھلاڑیوں کو پولین کی راہ دیکھائی، جبکہ بسم اللہ خان کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا محکمہ کھیل و امور نوجوانان کی جانب سے پانچ ہزار روپے نقد انعام دیا گیا۔