سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

گرین کریسنٹ ٹرسٹ کا کراچی میں 160واں فلاحی اسکول قائم جی سی ٹی سندھ ایجوکیشن فاونڈیشن کے اشتراک سے اسکول چلارہی ہے، زاہدسعید

کراچی(پی پی آئی) گرین کریسنٹ ٹرسٹ کے عزیز آباد کراچی میں 160ویں فلاحی اسکول کا افتتاح کردیاگیا، اسکول 720بچوں کو جن کا تعلق غریب گھرانوں سے ہے مڈل تک تعلیم فراہم کرے گا، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جی سی ٹی کے سربراہ زاہد سعید کاکہنا تھا کہ نئے فلاحی اسکول کاقیام ان کے رفاعی ادارے کے ویژن 2025کی طرف اہم پیش رفت ہے، 2025تک صوبہ میں جی سی ٹی کے فلاحی اسکولوں کی تعداد 250 ہوجائے گی، جہاں اگلے تین سالوں میں سوالاکھ بچے زیر تعلیم ہوں گے۔ ا اس وقت 160فلاحی اسکولوں میں 29ہزار بچے زیرتعلیم ہیں، ان بچوں کو 14سو سے زائد اساتذہ تعلیم دیتے ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ 2ہزار یتیم بچے بھی زیرتعلیم ہیں۔