ایبٹ آباد میں حاشر تاج تشدد کیس کا مرکزی ملزم گرفتار

سندھ میں نئی کنوؤں سے گیس کی پیداوار کا آغاز

کراچی پاپوش میں تشدد زدہ لاش دریافت

اوپن مارکیٹ میں ڈالر مستحکم، یورو میں کمی جبکہ برطانوی پاؤنڈ معمولی مہنگا

تلہار کے نواح میں مہنگائی سے پریشان محنت کش نےخود کشی کرلی

ٹھٹھہ بائی پاس کے قریب کار کی ٹکر سے راہگیر خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ایک زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سندھ پولیس نے آئی جی پی شکایتی شعبہ کو ڈیجیٹائز کرنے کا فیصلہ

کراچی24جنوری (پی پی آئی)سندھ پولیس نے آئی جی پی شکایتی شعبہ کو ڈیجیٹائز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔یہ منظوری آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت آئی جی پی شکایتی سیل کی کارکردگی سے متعلق جائزہ اجلاس کے دوران  دی گئی۔سندھ پولیس کے ترجمان کے مطابق سینٹرل پولیس آفس کراچی میں منعقدہ اجلاس میں ڈی آئی جیز،ہیڈکواٹرز،آئی ٹی، اے آئی جیز،ایڈمن، کمپلین سیل، اور آپریشنز نے شرکت کی۔اجلاس کو اے آئی جی کمپلین نے شعبہ کی کارکردگی اور ڈیجیٹل اصلاحات متعارف کروانے کے حوالے سے بریفنگ دی۔ڈیجیٹل ایپلیکیشن متعارف کروانے سے عوامی شکائیتوں کی وصولی،جواب طلبی اور اذالہ اقدامات جیسے امور کے درمیان اوقات میں کمی لائی جاسکے گی۔آئی جی سندھ سے لے کر ایس ایچ او تک تمام انچارجز کو “ڈیجیٹل ڈیش بورڈ” فراہم کیا جائے گا، جس کے ذریعے شکائتوں کو متعلقہ یونٹ تک ارسال کرنا اور ازالہ کے بعد جواب دیناانتہائی آسان اور مختصر ہوجائے گا۔بریفنگڈیش بورڈ کے ذریعے یونٹس کو ارسال کی گئیں شکایتوں کی نگرانی،دورانیہ اور ازالہ کے ضمن میں کیئے جانے والے اقدامات کو باآسانی مانیٹر بھی کیا جاسکے گا۔برڈیجیٹل ایپلیکیشن کے ذریعے شکایتوں سے متعلق مرتب کردہ ڈیٹا کی باآسانی دستیابی بھی یقینی ہوجائیگی۔بریفنگڈیجیٹل اصلاحات دور جدید کا تقاضہ اور وقت کی اہم ضرورت ہے۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا کہشکایتی سیل کے تمام انچارجز عوامی شکایتوں کی وصولی اور ازالہ میں پروفیشنلزم سے کام لیں۔ایپلیکیشن کے استعمال سے متعلق شکایتی شعبے کے اسٹاف کو ٹریننگ کروائی جائے۔فری رجسٹریشن آف ایف آئی آرز کو یقینی بنایا جائے۔سنگین نوعت کے جرائم سے متعلق شکایات میں نامزد و نامعلوم ملزمان کے خلاف فوری مقدمات کا اندراج کیا کیا جائے۔