سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

الخدمت کے تحت سندھ بھر کے تمام کلسٹرز میں “میری صحت میری زندگی سیشن منعقد

سانگھڑ24جنوری (پی پی آئی) الخدمت فاؤنڈیشن سندھ کے شعبہ آرفن فیملی سپورٹ پروگرام کے تحت حیدرآباد، میرپورخاص، سکھر، ٹنڈو آدم اور مٹیاری سمیت سندھ بھر کے تمام کلسٹرز میں “میری صحت میری زندگی” کے عنوان سے خصوصی پروگرام منعقد کئے گئے۔  ان سیشنز کا مقصد باہمت بچوں میں ذہنی وجسمانی صحت کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا اور ان کی تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دینا تھا۔  پروگرام میں شریک بچوں نے  صحت مند زندگی کی مناسبت سے ہونے والے پینٹنگ اور تقریری مقابلوں میں بھرپور حصہ لیا۔ مقررین نے اپنے خطاب کے دوران بچوں اور شرکاکو متوازن غذا، باقاعدہ ورزش، اور اچھی عادات کی اہمیت سے آگاہ کیا۔۔تقریبات کے اختتام پر پینٹنگ اور تقریری مقابلوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے بچوں میں انعامات تقسیم کیے گئے۔