سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ناراکینال میں جاری لائننگ اور سی سی ور ک کی31 جنوری تک تکمیل کا امکان

سکھر24جنوری (پی پی آئی)نیسپاک  کے تحت ناراکینال میں جاری لائننگ اور سی سی  ورک کوشش ہے کہ31 جنوری تک مکمل کر لیا جائے یہ باتنیسپاک کے انجینئر قمر لاکھو  نے بتائی ان کا کہنا تھا، تاہم ایک یا دو دن کی توسیع کی ضرورت پڑ سکتی ہے نارا کینال کی لائننگ اور سی سی بلاک میں معیاری مٹیریل استعمال کیا جارہا ہے یہ الزام درست نہیں کہ منصوبے پر ناقص کام ہو رہا ہے نیسپاک پوری نگرانی اور ذمہ داری کے ساتھ منصوبے کو دیکھ رہی ہے،جبکہ یہ منصوبہ محکمہ ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے شروع کیا گیا ہے تاکہ سکھر بیراج سے نکلنے والے ناراکینال کے پانی کو محفوظ رکھا جا سکے اور ٹیل تک کاشتکاروں کو پانی کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس منصوبے کی تکمیل سے پانی کے ضیاع میں کمی آئے گی اور کاشتکاروں کو ان کی ضرورت کے مطابق پانی میسر ہوگا۔