ایبٹ آباد میں حاشر تاج تشدد کیس کا مرکزی ملزم گرفتار

سندھ میں نئی کنوؤں سے گیس کی پیداوار کا آغاز

کراچی پاپوش میں تشدد زدہ لاش دریافت

اوپن مارکیٹ میں ڈالر مستحکم، یورو میں کمی جبکہ برطانوی پاؤنڈ معمولی مہنگا

تلہار کے نواح میں مہنگائی سے پریشان محنت کش نےخود کشی کرلی

ٹھٹھہ بائی پاس کے قریب کار کی ٹکر سے راہگیر خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ایک زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستانی بحریہ کے جہازوں کا بیرون ملک تعیناتی کے دوران عمان کا دورہ

پاک بحریہ کے جہاز تبوک اور راہ نورد نے پورٹ سلطان قابوس، مسقط، عمان کا دورہ کیا۔ بندرگاہ پہنچنے پر پاک بحریہ کے جہازوں کا عمانی حکام نے پرتپاک استقبال کیا۔ ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز (نیوی)کے مطابق دورے کے دوران مشن کمانڈر نے کمانڈنگ آفیسرز کے ہمراہ عمان کی بحری قیادت سے ملاقاتیں کیں۔ انہوں نے ڈائریکٹر جنرل آپریشنز اینڈ پلانز رائل نیوی آف عمان، کمانڈر میری ٹائم سیکیورٹی سینٹر اور کمانڈنٹ سید بن سلطان نیول بیس سے ملاقات کی۔ ان ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، نیوی ٹو نیوی مصروفیات اور میری ٹائم سیکیورٹی میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مختلف ممالک کے سفیروں، سفارتکاروں اور ملٹری اتاشیوں نے بھی جہازوں کا دورہ کیا۔  پاک بحریہ کے جہاز مہمانوں کے لیے کھول دیے گئے، جس میں پاکستان اسکول، مسقط کے طلباء سمیت پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے پی این جہازوں کا دورہ کیا۔پورٹ کال کے بعد، پی این ایس تبوک نے رائل نیوی کے جہاز الشمیخ کے ساتھ بحری مشق کی۔ سمندر میں مشق کا مقصد دونوں بحری افواج کے درمیان باہمی تعاون کو بڑھانا تھا۔پاکستان اور عمان سمندری پڑوسی ہیں اور دونوں ممالک کی بحری افواج کے احکام کے باہمی دورے، بحری جہازوں کی پورٹ کالز، مشترکہ مشقیں اور مربوط سمندری گشت؛ معمول کی سرگرمیاں ہیں۔ پی این ایس تبوک اور راہ نورد کے دورے سے دونوں بحری افواج کے درمیان دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔