سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

اورنگی پائلٹ پروجیکٹ کے تمام لینڈ ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ کیا جائے:میئر کراچی

کراچی 23جنوری (پی پی آئی)میئر کراچی بیر سٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ اورنگی ٹاؤن پائلٹ پروجیکٹ میں تمام لینڈ ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ کیا جائے گا اور جن پلاٹوں پر قبضہ ہے یا جعلی لیز دی گئی ہے اسے ختم کیا جائے،ایس ٹی پلاٹس کو ان کے اصل مقصد کے تحت استعمال میں لا کر عوام کو سہولیات فراہم کی جائیں گی، قانونی ضروریات اور قواعد و ضوابط کے معاملے میں ہرگز سمجھوتہ نہیں ہوگا، ایشیا کی سب سے بڑی کچی آبادی اورنگی ٹاؤن کے عوام کو سہولیات فراہم کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات عمل میں لائیں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر محکمہ اورنگی ٹاؤن پائلٹ پروجیکٹ کے افسران کے ساتھ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر میونسپل کمشنر کے ایم سی افضل زیدی، مشیر مالیات گلزار علی ابڑو، پروجیکٹ ڈائریکٹر اورنگی ٹاؤن فیصل رضوی اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے، میئر کراچی بیر سٹر مرتضی وہاب نے افسران کو ہدایت کی کہ اورنگی ٹاؤن میں کے ایم سی کی اراضی سے متعلق تمام ریکارڈز کو جلد از جلد کمپیوٹرائزڈ کیا جائے اور پہلے سے موجود الاٹیز سے بھی ریکارڈ منگوا کر اسے ڈیجیٹل شکل میں محفوظ کیا جائے تاکہ سرکاری ریکارڈ میں کوئی ردوبدل یا ترمیم ممکن نہ ہو اور جعلسازی  کا تدارک ہوسکے، انہوں نے کہا کہ اورنگی ٹاؤن میں موجود تمام کچی آبادیوں کے نقشہ جات اور ان کے متعلق تفصیلات بھی کمپیوٹرائزڈ کی جائیں اور زیر التواء   ڈبل لیز کے 350 کیسز کا مکمل قانونی جائزہ لیا جائے اور عدالتوں میں مقدمات کی پیروی کی جائے،انہوں نے کہا کہ اورنگی ٹاؤن میں 193 ایس ٹی پلاٹس میں سے جن 40 فیصد پلاٹوں پر قبضہ ہے اسے فوری طور پر ختم کرایا جائے اور جن فلاحی مقاصد کے لئے یہ پلاٹس مختص کئے گئے تھے صرف انہی مقاصد کے لئے ان کا استعمال ہونا چاہئے اور وہاں کھیلوں کے میدان، پارکس، مساجد، کمیونٹی سینٹر، اسکول، کالج اور دیگر عوامی سہولیات کی فراہمی ممکن بنائی جائے، میئر کراچی بیر سٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ اورنگی ٹاؤن پائلٹ پروجیکٹ کے تحت تمام کلیئر پلاٹس کا نیلام عام کرنے کے لئے انتظامات مکمل کریں اور اراضی سے متعلق تمام تر امور کو قواعد و ضوابط کے دائرہ کار میں لایا جائے، اس حوالے سے افسران کسی بھی قسم کا پریشر نہ لیں اور نہ ہی کوئی مداخلت برادشت کی جائے۔