ایبٹ آباد میں حاشر تاج تشدد کیس کا مرکزی ملزم گرفتار

سندھ میں نئی کنوؤں سے گیس کی پیداوار کا آغاز

کراچی پاپوش میں تشدد زدہ لاش دریافت

اوپن مارکیٹ میں ڈالر مستحکم، یورو میں کمی جبکہ برطانوی پاؤنڈ معمولی مہنگا

تلہار کے نواح میں مہنگائی سے پریشان محنت کش نےخود کشی کرلی

ٹھٹھہ بائی پاس کے قریب کار کی ٹکر سے راہگیر خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ایک زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

لاڑکانہ میں پولیس مقابلہ،ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار،اسلحہ برآمد

لاڑکانہ، 23 جنوری (پی پی آئی) لاڑکانہ پولیس نے جمعرات کو مقابلے کے دوران ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اس کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔پولیس رپورٹ کے مطابق لاڑکانہ پولیس نے شہر کے تھانہ علی گوہر آباد کے علاقے پیر شیر روڈ میں ڈکیتی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ڈاکوؤں سے فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ پولیس نے اسلحہ بھی برآمد کرلیا۔ تاہم گرفتار ڈاکو کے ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔زخمی حالت میں گرفتار ہونے والے ڈاکو کی شناخت ساجد ابڑو کے نام سے ہوئی ہے۔ زخمی ڈاکو کو علاج کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔موقع سے فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق مذکورہ ڈاکو سنگین وارداتوں میں ملوث تھا۔ایس ایس پی لاڑکانہ احمد چوہدری نے چھاپہ مار پولیس ٹیم کے لیے انعامات اور اعزازات کے احکامات جاری کیے ہیں۔