ایبٹ آباد میں حاشر تاج تشدد کیس کا مرکزی ملزم گرفتار

سندھ میں نئی کنوؤں سے گیس کی پیداوار کا آغاز

کراچی پاپوش میں تشدد زدہ لاش دریافت

اوپن مارکیٹ میں ڈالر مستحکم، یورو میں کمی جبکہ برطانوی پاؤنڈ معمولی مہنگا

تلہار کے نواح میں مہنگائی سے پریشان محنت کش نےخود کشی کرلی

ٹھٹھہ بائی پاس کے قریب کار کی ٹکر سے راہگیر خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ایک زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

میرپورخاص شہر میں سڑکوں کی بیوٹیفکیشن پر کام کرنے کی ہدایت

میرپورخاص23جنوری (پی پی آئی)میرپورخاص ڈویژن میں جاری ترقیاتی اسکیموں کا جائزہ اجلاس ڈویژنل کمشنر فیصل احمد عقیلی کی سربراہی میں منعقدہوا جس میں  میئر میرپورخاص عبد الروف غوری،  تینوں اضلاع کے ڈپٹی کمشنر،  ورکس اینڈ سروسز ڈپارٹمنٹ اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی – اجلاس میں کمشنر فیصل احمد عقیلی کو روڈز، سیوریج، واٹر سپلائی، ہیلتھ سمیت دیگر جاری ترقیاتی اسکیموں پر بریفننگ دی گئی، اس موقع پر کمشنر فیصل احمد عقیلی نے کہا کہ ترقیاتی اسکیمیں جلد از مکمل کریں اور جو اسکیمیں 6ماہ میں مکمل نہیں ہو سکیں تو ان اسکیموں کو آئندہ اے ڈی پی میں شامل کر کے مکمل کیا جائے – انہوں نے پبلک ہیلتھ انجنیئرنگ اور ورکس اینڈ سروسز ڈپارٹمنٹ  کو ہدایت کی کہ وہ  ڈرینیج اور واٹر سپلائی کی اسکیمیں علاقے میں سڑک بننے سے قبل مکمل کی جائیں  – انہوں نے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ بھی ترقیاتی اسکیموں کا جائزہ لیتے رہیں جبکہ اسکیموں میں کام کے معیار پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے – انہوں نے میرپورخاص شہر میں سڑکوں کی بیوٹیفکیشن پر  بھی کام کرنے کی ہدایت کی – انہوں نے اسکولوں، اسپتالوں اور سرکاری عمارتوں میں مرمت اور واش رومز کی اسکیموں کو بھی جلد سے جلد مکمل کر کی ہدایت کے ساتھ ساتھ  آر او پلانٹس کی مسلسل نگرانی کی ضرورت پر بھی زور دیا – اجلاس میں ڈی سی تھرپارکر نے کہا کہ روڈ حادثات کی بڑی وجہ سڑکوں پر جھاڑیوں کی  عدم کٹائی ہے اس پر کمشنر میرپور خاص نے  افسران کو ہدایت کی کہ وہ سڑکوں کے اطراف جھاڑیوں کی کٹائی کو یقینی بنائیں