ایبٹ آباد میں حاشر تاج تشدد کیس کا مرکزی ملزم گرفتار

سندھ میں نئی کنوؤں سے گیس کی پیداوار کا آغاز

کراچی پاپوش میں تشدد زدہ لاش دریافت

اوپن مارکیٹ میں ڈالر مستحکم، یورو میں کمی جبکہ برطانوی پاؤنڈ معمولی مہنگا

تلہار کے نواح میں مہنگائی سے پریشان محنت کش نےخود کشی کرلی

ٹھٹھہ بائی پاس کے قریب کار کی ٹکر سے راہگیر خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ایک زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

گورنراینیشیٹیو کے تحت فروغ فٹبال میں ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے۔ گورنرسندھ

کراچی23جنوری (پی پی آئی)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ گورنر اینیشیٹیو کے تحت کھیل کی سرگرمیاں بھی جاری ہیں اس ضمن میں فٹبا ل کے فروغ کے لئے ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیا ناظم آباد جیم خانہ کی انڈر 17 فٹبال ٹیم اور کلب کے آفیشلز کے 17رکنی وفد سے گورنرہاوس میں ملاقات کے دوران کیا۔ وفد نے گورنر سندھ کو نیا ناظم آباد جیم خانہ کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا۔وفد نے بتایا کہ نیا ناظم آباد جیم خانہ فٹبال ٹیم اومان دورہ پر جلد روانہ ہوگی۔ اومان میں مختلف کلبز سے میچز بھی کھیلیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ نیا ناظم آباد میں فٹبال، کرکٹ سمیت مختلف کھیلوں کی بھر پور سہولیات موجود ہیں۔ فٹبال کے فروغ کے لئے حکومت کا تعاون درکار ہے۔بعدازاں فٹبا ل ٹیم اور کلب آفیشلز نے گورنرہاوس میں بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح  کے تاریخی کمرہ، آئی ٹی مارکی، امید کی گھنٹی اور راشن ڈرائیو کا دورہ کیا۔ کلب کے آفیشلز اور کھلاڑیوں نے گورنراینیشیٹیو کے تحت جاری منصوبوں کو قابل ستائش قرار دیا۔علاوہ ازیں گورنرسند ھ کامران خان ٹیسوری نے کہاہے کہ پاک یو اے ای دوطرفہ تعلقات وقت کے ساتھ ساتھ مزید مستحکم ہورہے ہیں۔ متحدہ عرب امارات سے تجارت میں مزید اضافہ کے خواہشمند ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنرہا? س میں متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بخیط عتیق الرومیتھی سے ملاقات میں کیا۔اس موقع پر U-Bank کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد عیسیٰ الطاہری بھی موجود تھے۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، سرمایہ کاری، تجارت میں اضافہ اور دیگر دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال۔ گورنرسندھ نے قونصل جنرل بخیط عتیق الرومیتھی کی پاکستان میں تعیناتی کے 25 برس مکمل ہونے پر کیک بھی کاٹا۔ گورنر سندھ نے یو اے ای کے قونصل جنرل اور یو بنک کے سی ای او کو گراں قدر خدمات پر گولڈ میڈل بھی دیئے۔متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل نے کہا کہ گورنر اینیشیٹیو کے تحت جاری منصوبوں سے تبدیلی یقینی ہے۔