ایبٹ آباد میں حاشر تاج تشدد کیس کا مرکزی ملزم گرفتار

سندھ میں نئی کنوؤں سے گیس کی پیداوار کا آغاز

کراچی پاپوش میں تشدد زدہ لاش دریافت

اوپن مارکیٹ میں ڈالر مستحکم، یورو میں کمی جبکہ برطانوی پاؤنڈ معمولی مہنگا

تلہار کے نواح میں مہنگائی سے پریشان محنت کش نےخود کشی کرلی

ٹھٹھہ بائی پاس کے قریب کار کی ٹکر سے راہگیر خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ایک زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاک، آذربائیجا آٹھویں مشترکہ کمیشن کا2روزہ اجلاس اسلام آباد میں شروع

اسلام آباد23جنوری (پی پی آئی) پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان آٹھویں مشترکہ کمیشن کا دو روزہ اجلاس  جمعرات کو اسلام آباد میں شروع ہوا، جس میں دونوں ممالک کے نمائند وں نے باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں تعاون کو بڑھانے پر  زوردیا۔وزارت اقتصادی امور کے بیان کے مطابق، افتتاحی اجلاس میں اہم شعبوں میں تکنیکی سطح کی بات چیت ہوئی۔ بات چیت میں توانائی، ٹرانسپورٹ، تجارت اور اقتصادی تعاون، دفاعی صنعت، آئی سی ٹی اور ڈیجیٹل گورننس، بینکاری، زراعت اور غذائی تحفظ، سیاحت، کھیل، نوجوان، ثقافت، تعلیم اور سائنس، صحت، ہائیڈرو میٹرولوجی، موسمیاتی تبدیلی، عوامی خدمت کی فراہمی، اور سماجی جدتوں جیسے موضوعات پر گفتگو کی گئی۔اجلاس میں دونوں فریقین نے باہمی تعاون کے شعبوں پر بات چیت کی، جس میں دو طرفہ پروٹوکولز کو حتمی شکل دینے میں نمایاں پیش رفت کی اطلاع دی گئی۔ اس تعاون کو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کے لئے اہم قدم سمجھا جا رہا ہے۔وزارت اقتصادی امور کی ایڈیشنل سیکریٹری سبینہ قریشی،  نے، پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان مضبوط تعلقات کو فروغ دینے میں مشترکہ کمیشن کی اہمیت پر زور دیا۔