شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ملک بھر میں سردی برقرار، بالائی علاقوں میں برفباری، رابطہ سڑکیں بند

اسلام آباد22جنوری (پی پی آئی) ملک بھر میں سردی کی شدت برقرار رہی، بالائی علاقوں میں برفباری ہوئی۔بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بارش اور برفباری ہوئی، وادی نیلم کے علاقے گریس، جاگراں میں سفید چادر بچھ گئی، وادی لیپا، پیر چناسی میں بھی برفباری ہوئی، بالائی علاقوں کی رابطہ سڑکیں بند ہوگئیں، مقامی لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ بارش مالم جبہ میں 12 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، کالام میں نو انچ برفباری ریکارڈ کی گئی، لہہ میں پارہ منفی 9، سکردو منفی 5،ہنزہ، استور میں منفی 2 اور کلام میں منفی ایک ریکارڈ کیا گیا۔کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ اور چاغی میں برفباری کا امکان ہے۔