کراچی (پی پی آئی) کمشنر کراچی اسپورٹس فیسٹیول کا شوٹنگ بال ایونٹ واحد شوٹنگ بال کورٹ کورنگی میں منعقد ہوا،ایونٹ کا فائنل ڈسٹرکٹ کورنگی اور گورنمنٹ نیشنل کالج مارننگ کے مابین کھیلا گیا جو نیشنل کالج نے دلچسپ اور سخت مقابلے کے بعد جیت لیا، میچ میں پہلے سیٹ کا اسکور 16-11 دوسرے سیٹ کا اسکور 13-16 اور تیسر ے سیٹ کا اسکور 16-14 رہا،پی پی آئی کے مطابق فائنل کے اختتام پر تقسیم انعامات کی پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر کورنگی سید جواد مظفر نے کھلاڑیوں میں کیش انعامات، ٹرافیز، میڈلز اور سرٹیفکیٹ تقسیم کئے۔
Next Post
لوڈ شیڈنگ کیخلاف زمیندار ایکشن کمیٹی کا احتجاج،کوئٹہ،زیارت شاہراہ بلاک
Mon Jul 1 , 2024
کوئٹہ(پی پی آئی) بلوچستان میں زمیندار ایکشن کمیٹی کی جانب سے بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کے خلاف جاری احتجاج میں پیر کو ضلع زیارت میں زمیندار ایکشن کمیٹی نے بطور احتجاج کوئٹہ،زیارت شاہراہ بلاک کردی جس کے باعث سڑکوں پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اور سینکڑوں سیاح پھنس کر رہ گئے، بعد ازاں وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی […]
