اسلام آباد18جنوری (پی پی آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما ممبر قومی اسمبلی شہلا رضا نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم محترمہ بینظیر بھٹو کے صاحبزادے بلاول بھٹو زرداری ڈونلڈ ٹرمپ کے ناشتے میں شرکت کریں گے۔ بلاول اور ٹرمپ کے اچھے تعلقات ہیں۔پیپلز پارٹی کے لیے سب سے مقدم پاکستان کی سلامتی اور وقار ہے۔پارلیمنٹ ہاس کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری سیاسی اور سفارتی اداب سے بخوبی واقف ہیں۔موجودہ پارلیمنٹیرین میں بلاول بھٹو زرداری ان لوگوں میں شمار کیے جاتے ہیں جنہیں نہ صرف ملکی بلکہ بین الاقوامی سیاسی اور معاشی حالات کا وسیع تجربہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا معاشی اور اقتصا دی نظام بہتر کرنے کے لیے وہ تاریخ ساز کردار ادا کر سکتے ہیں۔
Next Post
مریم نواز سے جاپانی سفیر کی ملاقات، سرمایہ کاری کے فروغ پر زور
Sat Jan 18 , 2025
لاہور18جنوری (پی پی آئی)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے جاپان کے سفیر اکاما توسو شوئیچی نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات، تجارتی تعاون اور مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے فروغ پر زور دیا گیا، دونوں رہنما ؤں نے دو طرفہ اقتصادی تعاون کو بڑھانے کے لیے نئے راستے تلاش کرنے کی ضرورت پر اتفاق کیا، وزیر اعلیٰ […]
