متعدد ہلاکتوں کے بعد دریائے حب میں سرگرمیوں پر پابندی

سندھ کے گورنر کا اقتصادی فروغ اور قومی ترقی کے لیے تارکین وطن سے رابطہ

چیئرمین سینیٹ نے پاکستان-قازقستان اسٹریٹجک شراکت داری کو گہرا کرنے پر زور دیا

بڑے پیمانے پر فضلے کی برآمدگی صاف بندرگاہوں اور اقتصادی استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کو اجاگر کرتی ہے

امریکہ، ایران بحران میں پاکستان کی سفارتی اہمیت برقرار ہے: سردار مسعود خان

پاکستان نے تاریخی تعلیمی اصلاحات میں جذباتی ذہانت کو ترجیح دی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مریم نواز سے جاپانی سفیر کی ملاقات، سرمایہ کاری کے فروغ پر زور

لاہور18جنوری (پی پی آئی)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے جاپان کے سفیر اکاما توسو شوئیچی نے ملاقات کی ہے۔  ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات، تجارتی تعاون اور مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے فروغ پر زور دیا گیا، دونوں رہنما ؤں نے دو طرفہ اقتصادی تعاون کو بڑھانے کے لیے نئے راستے تلاش کرنے کی ضرورت پر اتفاق کیا، وزیر اعلیٰ مریم نواز نے 2022 کے سیلاب کے دوران جاپان کی معاونت پر اظہار تشکر بھی کیا۔ جاپانی سفیر نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو دورہ جاپان کی دعوتِ دی جو انہوں نے قبول کرلی، جاپانی سفیر نے وزیرِ اعلیٰ مریم نواز کے ترقیاتی منصوبوں اور عوامی فلاح کے اقدامات جبکہ محمد نواز شریف اور محمد شہباز شریف کے عوامی وفلاحی ایجنڈے کو آگے بڑھانے کو بھی سراہا۔  اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ پاکستان جاپان کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے،  جاپان نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا، جاپانی حکومت اور عوام کے شکرگزار ہیں۔ مریم نواز نے مزید کہا کہ جاپانی سرمایہ کاروں کے لیے پنجاب میں ہر ممکن سہولت اور تحفظ فراہم کیا جائے گا، زراعت، معدنیات، آئی ٹی، اے آئی، روبوٹکس اور توانائی کے شعبوں میں جاپان کے ساتھ تعاون چاہتے ہیں۔