پشاور18جنوری (پی پی آئی)حکومت نے لوئر کرم میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن شروع کر نے کا فیصلہ کرلیا۔ ڈپٹی کمشنر کرم کے جاری کر دہ نوٹیفکیشن کے مطابق خوراک اور ادویات فراہم کرنے والے امدادی قافلے پر حملے کے بعد لوئر کرم میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز امدادی قافلے کے چار لاپتہ ڈرائیوروں کی مسخ شدہ لاشیں لوئر کرم کے علاقے اروالی سے ملی تھیں جس کے بعد علاقے میں سامان لانے والے قافلے پر حملے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 10 ہوگئی ہے۔
Next Post
عمران خان نے اہلیہ کے ساتھ مل کر اربوں کا ڈاکہ مارا، عظمیٰ بخاری
Sat Jan 18 , 2025
لاہور18جنوری (پی پی آئی)صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اہلیہ بشریٰ بی بی کیساتھ مل کر اربوں کا ڈاکہ مارا۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ کل 190 ملین کیس میں بانی کو چوری کرنے پر سزا ہوئی تب سے پی […]
