ایشیا پیسفک میڈٹیک فورم 2015ء رجسٹریشن کا آغاز

سنگاپور، 01اکتوبر 2015ء/ پی آرنیوزوائر– تیزی سے ابھرتے ہوئے طبی آلات اور تشخیص کی صنعت کے لیے اپنی نوعیت کا پہلا ایشیا پیسفک میڈٹیک فورم رجسٹریشن کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ آج ایشیا پیسفک میڈیکل ایسوسیایشن (APACMed) کی جانب سے اعلان کردہ یہ اولین فورم صحت عامہ میں کلیدی مسائل، طبی جدت طرازیوں اور شراکت داریوںکی جانب متوجہ ہوگا۔

میڈٹیک فورم 10 سے 11 دسمبر کو سنگاپور کے ریفلز سٹی کنونشن سینٹر میں منعقد ہوگا۔ چھوٹے اور درمیانے درجے کے اداروں (ایس ایم ایز) کے لیے ایک پری-کانفرنس ورکشاپ 9 دسمبر کو ہوگی۔ 15 اکتوبر تک www.apacmedevents.org پر مختلف رعایتیں دستیاب ہوں گی۔

یہ اہم تقریب وزارت ہائے صحت کے نمائندگان، صنعتی ماہرین، ماہرین صحت، پالیسی سازوں اور عالمی شخصیات پر مشتمل پینل اراکین اور مقررین کو ایک جگہ اکٹھا کرے گی تاکہ وہ مریضوں کو متاثر کرنے والے اہم ترین معاملات اور دیکھ بھال کے معیارات پر بات کرسکیں۔

APACMed کے چیف ایگزیکٹو افسر فریڈرکنائبرگ نے کہا کہ “ہم طبی ٹیکنالوجی کے میدان کے بڑے اور سب سے جدت طراز ناموں میں سے چند کے ساتھ کام کرنے پر مسرور ہیں ، جو اس شعبے میں بہترین مشقیں اور عمل کی تحریک دینے والی بصیرت فراہم کرنے کے لیے ایک انوکھا پلیٹ فارم بنا رہا ہے۔”

“ایشیا بحر الکاہل خطے کی آبادی تیزی سے عمر رسیدہ ہو رہی ہے اور معیار زندگی بہتر ہو رہے ہیں ، جو معیاری طبی ٹیکنالوجی حل کے لیے بڑھتی ہوئی طلب کے چیلنجز پیش کررہے ہیں ۔ صنعت، حکومتاور صحت عامہ فراہم کرنے والوں کے درمیان تعاون کے ذریعے ہی ہم ان کمیوں کوتاہیوں اور صحت عامہ کے بڑھتے ہوئے اخراجات پر قابو پا سکتے ہیں ، اور مل جل کر ایک صحت مند مستقبل کی بنیاد رکھنے کے لیے سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی اور جدت طرازی کو تحریک دے سکتے ہیں ۔”

پینل جھلکیوںمیں شامل ہیں :

  • طبی تعلیم کا مستقبل
  • کامیاب صنعتی-تعلیمی تعاون کی تشریح
  • کاروباری نمونہ جدت طرازی: ایشیائی مارکیٹوں کے لیے تیاری
  • صحت عامہ کے مستقبل کو مرتب کرنے پر میککنسیکے زیرنگرانی سی ایاو گول میز اجلاس

ایشیا پیسفک میڈٹیک فورم 2015ء کے لیے تعاون کرنے والوں میں ایبٹ، بی براؤن، بیکٹنڈکنسن، بوسٹن سائنٹیفک، جانسن اینڈ جانسن، کورن فیری، میککنسی، میڈٹرونک، اسٹرائیکر اور زمر بایومیٹ شامل ہیں ۔

مزید معلومات اور تازہ ترین ایجنڈے کے لیے www.apacmedevents.org ملاحظہ کیجیے یا APACMed@edelman.com پر APACMed کے پریس دفتر سے رابطہ کریں ۔

APACMed کے بارے میں

ایشیا پیسفک میڈیکل ٹیکنالوجی ایسوسیایشن (APACMed)طبی آلات اور تجرباتی تشخیص کی صنعت کے لیے یکساں آواز فراہم کرتا ہے۔ 2014ء میں قائم ہونے والی APACMed جدت طرازی کے فروغ اور اثر انگیزی کی پالیسی کے لیے کوشش کرتا ہے جو مریضوں کے لیے صحت عامہ تک رسائی کو بہتر بناتا ہے۔ باقی رکن اداروں میں ایبٹ، بی براؤن، بیکٹنڈکنسن، بوسٹن سائنٹیفک، جانسن اینڈ جانسن، میڈٹرونک، اسٹرائیکر اور زمر بایومیٹ شامل ہیں۔

ہمیں فالو کیجیے:
ٹوئٹر: https://twitter.com/apacmed
فیس بک: https://www.facebook.com/APACMed
لنکڈاِن: https://www.linkedin.com/company/asia-pacific-medical-technology-association
ویبسائٹ: http://www.apacmed.org/

رابطہ: APACMed پریس دفتر، APACMed@edelman.com

Next Post

معروف مارکیٹ قرض دہندہ سوفی نے سافٹ بینک کی زیر قیادت 1 ارب ڈالرز کی سیریز ای سرمایہ کاری حاصل کرلی

Fri Oct 2 , 2015
فائن ٹیک شعبے میں اب تک کا سب سے بڑا واحد سرمایہ کاری مرحلہ زیادہ حاصل کرنے کے خواہشمند ماہرین کے لیے مالیاتی خدمات کے بنیادی شراکت دار کی حیثیت سے سوفی کی توسیع کو تحریک دے گا سان فرانسسکو اور ٹوکیو، 30 ستمبر 2015ء/پی آرنیوزوائر– ملک کے معروف مارکیٹ قرض دہندہ سوفی اور سافٹ بینک گروپ (“سافٹ بینک”) نے […]