پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ہائی کمشنرروانڈا کا دورہ کراچی چیمبر،تجارتی و سرمایہ کاری تعلقات مضبوط بنانے پر زور

کراچی 18جنوری(پی پی آئی)روانڈا کی ہائی کمشنر حریریمانا فاتو نے کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی) کے اپنے پہلے دورے کو ایک ”سنگ میل” قرار دیتے ہوئے کہا کہ کراچی چیمبر روانڈا ڈیولپمنٹ بورڈ کے ساتھ رابطے قائم کر کے روانڈا کے ساتھ دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے تعلقات قائم کرے اور انہیں فروغ دے۔کراچی چیمبر کے دورے کے دوران ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا اگرچہ روانڈا ایک چھوٹا ملک ہے لیکن وہ پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کا بہت خواہاں ہے۔ چھوٹا اور خشکی میں گھرا ہوا ملک ہونا کوئی مسئلہ نہیں کیونکہ روانڈا جو مشرقی افریقی کمیونٹی (ای اے سی)، کامن مارکیٹ فار ایسٹرن اینڈ سدرن افریقہ (کومیسا)، اور افریقی یونین کا رکن ہے، بڑے خواب دیکھتا ہے۔ ایک کھلے بازار کے طور پر روانڈا تک آسانی سے رسائی ممکن ہے لہذا پاکستانی تاجروں کو روانڈا کے افریقی خطے کے کئی ممالک کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدوں سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔کراچی چیمبر کے صدر محمد جاوید بلوانی، سینئر نائب صدر ضیاء العارفین، نائب صدر فیصل خلیل احمد، چیئرمین ڈپلومیٹک مشنز اینڈ ایمبیسیز لائژن سب کمیٹی احسن ارشد شیخ، سابق صدر مجید عزیز، محمد ادریس، اور افتخار احمد شیخ کے ساتھ کے سی سی آئی کی مینجنگ کمیٹی کے اراکین بھی اجلاس میں موجود تھے۔انہوں نے بتایاکہ روانڈا میں کاروبار شروع کرنا بہت آسان ہے اور یہ روانڈا ڈیولپمنٹ بورڈ کے ذریعے دو گھنٹوں میں آن لائن کیا جا سکتا ہے۔ مزید برآں، روانڈا کے ہوائی اڈوں پر ویزا آن ارائیول کی سہولت بھی دستیاب ہے۔انہوں نے روانڈا کے سیاحت کے شعبے کو اجاگر کرتے ہوئے بتایا کہ یہ شعبہ  سالانہ 20 لاکھ سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کر تے ہوئے روانڈا کے بجٹ میں 65 فیصد آمدنی فراہم کرتا ہے جس کی وجہ سیکیورٹی، عمدہ کسٹمر سروس، خوبصورت ہوٹل اور دلکش پہاڑ ہیں۔پاکستان کی چائے کی درآمدات پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں آنے والی چائے کا 45 فیصد روانڈا سے آتا ہے، لیکن یہ کینیا کے راستے آتی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ کراچی کی تاجر برادری کو روانڈا سے براہ راست چائے درآمد کرنے کے امکانات پر غور کرنا چاہیے۔ میں یہاں آپ کو روانڈا کے چائے اور کافی کے پروڈیوسرز سے جوڑنے کے لیے آئی ہوں تاکہ کیگالی سے کراچی تک براہ راست برآمدات کو فروغ دیا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ روانڈا چھوٹے پیمانے پر معدنیات، سبزیاں، اور پھلیاں پاکستاں برآمد کرتا ہے جن کی مقدار بڑھائی جا سکتی ہے۔ دوسری جانب پاکستان چھوٹے پیمانے پر چاول، کوکنگ آئل، اور دوا ساز مصنوعات روانڈا کو برآمد کرتا ہے۔ ہم یہ مصنوعات بڑی مقدار میں بھارت اور چین سے درآمد کرتے ہیں تو کیوں نہ یہ پاکستان سے حاصل کی جائیں۔پاکستان کی آئی ٹی اور مصنوعی ذہانت کے میدان میں ترقی کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ روانڈا کے سڑکوں کی لائٹنگ کا پورا نظام پاکستانیوں کی متعارف کردہ مصنوعی ذہانت کے ذریعے چلایا جاتا ہے۔روانڈا کی ہائی کمشنر نے نوٹ کیا کہ پاکستان کی کاروباری برادری سے موصول ہونے والی درخواستوں اور 2023 میں روانڈا کی سینیٹ کے صدر کے دورہ پاکستان نے سات ماہ قبل پاکستان میں روانڈا کے سفارت خانے کے قیام کی راہ ہموار کی۔ انہوں نے پاکستان میں پہلی روانڈا کی ہائی کمشنر کے طور پر خدمات انجام دینے پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے 2021 میں روانڈا میں اپنا سفارت خانہ قائم کیا لیکن دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات 1962 سے جاری ہیں۔ صدر کے سی سی آئی جاوید بِلوانی نے روانڈا کے ہائی کمشنر کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ مالی سال 2024 میں پاکستان کی روانڈا کو برآمدات صرف 4.67 ملین ڈالر رہیں۔ اس کے برعکس پاکستان کی افریقی براعظم کو مجموعی برآمدات مالی سال 2024 میں 2.0 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں جو کہ ملک کی مجموعی برآمدات کا تقریباً 6.5 فیصد ہیں۔