کراچی18جنوری (پی پی آئی)کونسل آف پاکستان نیوز پیپرز اینڈ ایڈیٹرز(سی پی این ای) نے خیرپور کے قریب ہنگورجہ سے نمائندہ کے ٹی این فیاض سولنگی کے اغوا اور ڈاکوؤں کی جانب سے ان پر تشدد کی شدید مذمت کی ہے اور اسے انتہائی افسوسناک قرار دیا ہے۔ سی این ای کے صدر، سکریٹری جنرل اوردیگر عہدیداروں نے واقعے پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سندھ حکومت سے مغوی صحافی کی فوری رہائی کے لئے اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔ سی پی این ای کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پچھلے عرصہ میں اندرون سندھ صحافیوں پر تشدد، ان کے اغوا، دھمکیوں اور قتل جیسے واقعات رونما ہورہے ہیں تاہم پولیس ان واقعات کے سدباب اور ملزمان کی گرفتاری میں ناکام دکھائی دیتی ہے۔اس سے قبل جان محمد مہر،نصراللہ گڈانی،بچل گھنیواور اجے للوانی سمیت دیگر صحافی قتل کیے جاچکے ہیں، سی پی این ای نے وزیراعلیٰ سندھ، صوبائی وزیر داخلہ اور آئی جی سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مغوی صحافی کی صحیح سلامت بازیابی کو یقینی بنائیں اور ملزمان کو قانون کی گرفت میں لایا جائے۔
Next Post
ہائی کمشنرروانڈا کا دورہ کراچی چیمبر،تجارتی و سرمایہ کاری تعلقات مضبوط بنانے پر زور
Sat Jan 18 , 2025
کراچی 18جنوری(پی پی آئی)روانڈا کی ہائی کمشنر حریریمانا فاتو نے کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی) کے اپنے پہلے دورے کو ایک ”سنگ میل” قرار دیتے ہوئے کہا کہ کراچی چیمبر روانڈا ڈیولپمنٹ بورڈ کے ساتھ رابطے قائم کر کے روانڈا کے ساتھ دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے تعلقات قائم کرے اور انہیں فروغ […]
