سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستان اور بنگلہ دیش کا دوطرفہ دفاعی تعاون کو بڑھانے پرتوجہ دینے پر اتفاق

 راولپنڈی18جنوری (پی پی آئی)بنگلہ دیش کی مسلح افواج ڈویژن کے پرنسپل سٹاف آفیسر لیفٹیننٹ جنرل ایس ایم قمر الحسن نے سیکرٹری دفاع محمد علی سے راولپنڈی میں ملاقات کی ہے۔ملاقات میں تمام شعبوں پر محیط دوطرفہ دفاعی تعاون کو بڑھانے پرتوجہ مرکوزکی گئی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری دفاع نے کہا کہ پاکستان بنگلہ دیش کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔معززمہمان نے دونوں ممالک کے درمیان تعاون کیلئے بنگلہ دیش کی خواہش کا اظہارکیا۔فریقین نے دونوں ممالک کے درمیان جاری تعاون پر اطمینان کا اظہار کیاجس کا مقصد باہمی فائدہ مند شعبوں کومضبوط کرنے میں تعاون کو فروغ دینا ہے۔