پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بادلوں کا مغربی سسٹم پاکستان میں داخل، 20 جنوری تک سرد موسم کی پیشگوئی

اسلام آباد18جنوری (پی پی آئی)محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ مغرب سے آنے والا بادلوں کا سسٹم پاکستان میں داخل ہوگا جو 20 جنوری تک پاکستان میں رہے گا اور اس دوران سرد موسم کی شدت مزید بڑھ جائے گی۔تفصیلات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں  سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ رہے گا جب کہ بادلوں کا سسٹم  داخل ہونے سے راولپنڈی ڈویژن کے اضلاع میں ہلکی بارش کے امکانات ہیں۔ اسی طرح لاہور میں بادل رہیں گے لیکن بارش کے امکانات کم ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا کے بالائی اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر شدید برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے اور یہ سلسلہ 21 جنوری تک جاری رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔پی ڈی ایم اے کے مطابق، چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، مالاکنڈ، بونیر، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، کرم، وزیرستان، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، بنوں، کرک اور کوہاٹ سمیت مختلف اضلاع میں وقفے وقفے سے بارش اور برفباری متوقع ہے۔