پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

صدر،وزیراعظم نے خوارج کیخلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو سراہا

اسلام آباد18جنوری (پی پی آئی)صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے ضلع خیبر کے علاقے تیراہ میں خوارج کیخلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کوسراہاہے۔اپنے الگ الگ بیانات میں انہوں نے سرغنہ سمیت پانچ خوارج کو ہلاک اور ایک کو گرفتار کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی بہادری کی تعریف کی ہے۔صدر آصف علی زرداری نے ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ دہشت گردی کیخلاف پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔انہوں نے ملک سے ہر قسم کی دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔