اقوام متحدہ اتنی لا پرواہ کہ اپنی ہی قراردادوں پر عمل نہیں کروا سکتی:سابق وزیر سیاحت آزادکشمیر

مظفر آباد 18جنوری (پی پی آئی)سابق وزیر سیاحت و ٹرانسپورٹ محمد طاہرکھو کھر نے کہا ہے کہ ہر کشمیری نوجوان مقبوضہ کشمیرکے عوام اورریاست کا سفیر بن جائے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم بیگناہ کشمیریوں کا قتل عام کو،خواتین پر تشدد بے گناہ کشمیریوں کو پابند سلاسل رکھنے ان کی جائیدادوں پر قابض ہونے اور کشمیر کی شناخت کو تبدیل کرنے کیلیئے مودی اور ہندو سرکارجو بھونڈے اقدامات اٹھا رہی ہے اس کو سوشل میڈیا کے ذریعے اجا گر کریں اور اس کو ٹاپ ٹرینڈ بنائیں اور انڈیا اورمودی کو پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کریں جس طرح انڈیا حکومت مقبوضہ کشمیر میں بندوق کے زورپر کشمیریوں کو نشانہ بنا رہی ہے اورجبری حکومت کر رہی ہے اس کو اقوام عالم کے سامنے لایا جائے ہر کشمیری اور نوجوان مر د اور خواتین خود کو مقبوضہ کشمیر کے عوام کا سفیر بن کر سوشل میڈیا اور دیگرذرائع سے مودی اورانڈیا کی حکومت کو بے نقاب کریں  سابق وزیر سیاحت و ٹرانسپورٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اقوام متحدہ اتنی لا پرواہ  ہیکہ اپنی ہی قراردادوں پر عمل نہیں کروا سکتی وہ دنیا میں کیا امن لائیگی،اس وقت انڈیا سرکار اور مودی نے انڈیا کو ہندو دیش بنانے کی کوششوں میں لگے ہوئے ہیں انڈیا میں ہندوں کے  سوا کوئی بھی دوسری قوم محفوظ نہیں ہے مسلمانوں کو تو انڈیا نے اپنے نشانے پر رکھاہوا ہے انڈیا سرکار اورمودی کی آشیربادسے ہندوں کی دہشت گردتنظیمیں مسلمانوں کا قتل عام کر رہی ہیں مسلمانوں کی مساجد کو گرا یا جا رہاہے ان کو متنازع بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے مگر دنیا خواب غفلت میں سو رہی ہے، طاہرکھو کھر نے کہا کہ دنیا بھرمیں کشمیریتارکین وطن اپنی سفارتی محاذ پر اپنی جدوجہد تیز کریں یورپی ممالک کے ممبران پارلیمنٹ عوام تک کشمیریوں کی آواز کو پہنچائیں کشمیری اپنے حق کے حصول کی جدوجہد کررہے ہیں جو کو عالمی برادری نے تسلیم کررکھاہے،کشمیری اقوام متحدہ کے چارٹراور سلامتی کونسل کی قراردوں کے مطابق جدوجہد کررہے ہیں،عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیریوں کو ان کو حق دلائے،کشمیریوں نے عالمی برادری کی ضمانت پر سیز فائر کیاتھا،75برس بیت چکے ہیں عالمی برادری خاموش تماشہ دیکھ رہی ہے اور قابض بھارتی افواج کشمیریوں کی نسل کشی کررہی ہے،ہندوستان آبادی کے تناسب کو تبدیل کررہاہے جو عالمی قوانین کی بھی کھلی خلاف ورزی ہے انڈیا انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا مرتکب رہاہے۔طاہرکھوکھر نے کہا کہ ہر کشمیری کو اب کشمیریوں کی آواز بننا ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

صدر،وزیراعظم نے خوارج کیخلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو سراہا

Sat Jan 18 , 2025
اسلام آباد18جنوری (پی پی آئی)صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے ضلع خیبر کے علاقے تیراہ میں خوارج کیخلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کوسراہاہے۔اپنے الگ الگ بیانات میں انہوں نے سرغنہ سمیت پانچ خوارج کو ہلاک اور ایک کو گرفتار کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی بہادری کی تعریف کی ہے۔صدر آصف علی زرداری نے ملک سے […]